بانڈی پورہ کے متعدد علاقے پینے کے پانی سے محروم،لوگ پریشان

چاڈورہ کرالواری کے لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے پریشان

سرینگر// وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کرالواری کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں لوگ شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کرالواری کے لوگ پچھلے کہی ہفتوں سے پینے کی پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہے۔علاقے کے لوگوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک مقامی باشندہ نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں پینے کے پانی کی اس قدر قلت ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی عورتوں کوبھی پیدل چل کر پاس کے گاوں سے پانی حاصل کرنے کیلئے جانا پڑھتا ہے جبکہ کہ یہاں کے لوگ گندہ پانی بھی استمال کرنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں انہوں نے کہا اگر چہ ہم نے کہی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لایا کہ اس علاقے میں پینے کی پانی کی قلعت کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بہت ساری مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوتا علاقے کے لوگوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بڈگام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو اس علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات صادر کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ ہوسکے۔