سرینگر//جنوبی قصبہ پانپور کے کھریو علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران حزب سے وابستہ جنگجوکو گرفتار کر لیا ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ میںخاتون گرینیڈ سمیت گرفتار کر لی گئیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 50آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح کھریو پانپور کے اندر وسہ علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کر دی ، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے نزدیکی باغات میںکچھ مشکوک نقل و حمل دیکھی اور یہ شخص کو دیکھا جو بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس کا تعاقب کیا اور اس کو پکڑ ا لیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ شخص کی شناخت شاہد احمد کھانڈے ولد عبد الرشید کھانڈے ساکنہ منڈکپال کھریو کے بطور ہوئی ہے اور وہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا سرگرم جنگجو تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بر آمد کر لیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میںکیس درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ادھر بدھ کی شام دیر گئے بانڈی پورہ کے پولیس نے جنگجوئوں کیلئے بالائے زمین کارکن کے بطور کام کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون آلوسہ بانڈی پورہ علاقے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کر لی گئیں جس کے بعد تفتیش کے دوران خاتون کے قبضہ سے ایک گرینیڈ اور عسکری تنظیموں کے پوسٹر بر آمد کر لئے گئے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق شیری بارہمولہ سے ہیں اور اس سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میںاس کے خلاف یو ایل پی اے کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔










