5 Question marks on the performance of the government in promoting official languages

5سرکاری زبانوں کوفروغ دینے میں سرکار کی کارکردگی پرسوالیہ نشان

سرینگر//جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد5سرکاری زبانوںکوفروغ دینے کے لئے سرکار کی جانب سے ابھی تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس پرعوامی حلقوں نے حیرانگی کااظہار کیاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکاخصوصی در جہ واپس لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیرمیں ہندی، انگریزی، کشمیری اردو اورڈوگری کو سرکاری زبان کا درجہ دے کر انہیں فروغ دینے کاعزم دہرایا۔مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں بھی پیش کرنے کے بعد اس سے قانونی شکل دی گئی اور صدرہندکے دستخ کے بعد انگریزی ہندی اردو کشمیری اور ڈوگری کوسرکاری زبانوں کادرجہ درجہ دیاگیاتاہم ایک سال سے زیادہ کاعرصہ گزر جانے کے باوجود جموںو کشمیر سرکارکی جانب سے اردو ،ڈوگری ،کشمیری ،زبانوں کوفروغ دینے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔جنرل ایڈمنسٹریشن دفترکی جانب سے بھی 5سرکاری زبانوں کوفروغ دینے کے سلسلے میںابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔جموں وکشمیرمیں پنچایت راج کویقینی بنانے اور اقتدار کونچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے دیہی ترقی محکمہ کویہ ذمہ داری سونپ دی گئی تھی کہ وہ آ ئین کی 73-74 وی ترمیم کے بعد ایکٹ کاترجمہ کرکے ا سے بنیادی سطح پرپہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاہم ایک سال گزرنے کے باجوداگرصرف دیہی ترقی کاجائزہ لیاجائے تووہاں اب بھی ریکارڈخط وکتابت کاسلسلہ انگیزی میںہواکرتاہے اور پنچایت راج کاترجمہ اردوہندی ڈوگری میں کرنامطلوب تھاوہ ا سی کی اب بھی عدم دستیابی ہے جسکے نتیجے میں پنچوں سرپنچوں کوبھی پنچایت ایکٹ سمجھنے میں مشکلوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔محکمہ مال اور پولیس میں ریکارڈاردو میں ہواکرتاتھاتاہم جموں میں محکمہ مال کاریکارڈجہاں ہندی میں ڈیجٹلائز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہے وہی وادی کشمیرمیں محکمہ مال کی جانب سے ریکارد کواردو میں ڈیجٹلائز کرنے کے لئے شاید ہی کارروائی عمل میںلائی جارہی ہے پولیس کی جانب سے بھی اب اردوکے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا رہی ہے یہاں کی روزنامے بھی اب انگیریزی میںلکھے جاتے ہے اور ترتیب دیئے جاتے ہے ۔سرکاری زبانوں کوفروغ نہ دینے کے سلسلے میںعوامی حلقوں نے حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ سرکارنے خود پانچ زبانوں کوسرکاری زبانوں کادرجہ جموںو کشمیرمیںدیاتھا تاہم ان زبانوں کے فروغ دینے کے سلسلے میں سرکار کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگ گیاہے ۔