اے آر ٹی او سمیت چار کے خلاف کیس درج 15لاکھ روپے نقدضبط
سرینگر//بد عنوانیوں بے ضابطگیوں رشوت خوری ا ختیارات کاغلط ا ستعمال کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپش بیوروں کی خصوصی کارروائی نے اے آر ٹی او دفترپراچانک اور غیرمتوقع طورپرچھاپہ ڈا لاریکارڈ ضبط اے آرٹی او اور دلال سمیت چار افراد کے خلاف کیس درج ،جبکہ اینٹی کرپشن بیوروں نے اے آر ٹی او کپوارہ اور اے آر ٹی او کے دفتر میںکام کرنے والے دلال کے گھروں سے پندرہ لاکھ روپے کے علاوہ لائسنیں اور دوسرے دستاویزات ضبط کرنے کادعویٰ کیا۔عوامی حلقوںنے اینٹی کرپشن کی کارروائی پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی جلدسے جلد تحقیقات کرکے قصورواروں کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیناچاہئے۔اے پی آ ئی کے مطابق بدعنوانیوں بے ضابطگیوں رشورت خوری میں ملوث اوراختیارات کاغلط استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیوروںکی خصوصی ٹیم نے اے آر ٹی او کپوارہ پرچھاپہ ڈالااور اے آر ٹی او دفترکے تمام ریکارڈکواپنی تحویل میں لے کراے آر ٹی او کپوارہ مختار احمدصوفی اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ کپوارہ خرشیداحمدکنہ موٹروہکل انسپیکٹر عبدالحمید بٹ اور اے آر ٹی او کپوارہ کے دفتر میں کام کررہے دلال بلال احمدشیخ کودبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اینٹی کرپشن بیوروں نے چھاپے کے دوران لائسنیں اوردوسرے دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کادعویٰ کیا۔اے آر ٹی او کپوارہ کے خلاف شکایت کی گئی تھی کہ لائسنیں اجراء کرنے فٹنس رپورٹ دینے کے دوران بڑے پیمانے پررشوت حاصل کی جارہی تھی ۔اینٹی کرپشن بیوروں نے انسدادرشوت ستانی عدالت کے جج کی جانب سے وارنٹ اجراء ہونے کے بعد اے آر ٹی او کپوارہ مختار احمدصوفی ولدعبدالعزیز ساکنہ نوشاہراہ بونیار بارہمولہ اور بلال احمدشیخ ولدولی محمدساکنہ ویلگام کپوارہ کے گھروں پرچھاپے ڈالے جسکے دوران اینٹی کرپشن بیوروںکے 15لاکھ روپے اور دوسرے دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کادعویٰ کیا۔اینٹی کرپشن بیوروں کے مطابق دفترپرچھاپے کے دوران بلال احمدشیخ ولدولی محمدساکنہ ولگام جوکہ درمیانی در کی حیثیت سے اے آرٹی او دفترکپوارہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے لوگوں کوبڑے پیمانے پرلوٹا جارہاتھا اور مزکورہ دلال کی گاڑی زیرنمبر JK01R4373کی تلاشی لے لی گئی جس کے دوران گاڑی سے138آرجنل ڈرائیورنگ لائسنیوں اور دوسرے دستاویزات ضبط کئے گئے ۔اینٹی کرپشن بیوروں نے اے آر ٹی او کپوارہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ کپوارہ موٹروہکل انسپیکٹر اور دلال کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 9/2021U/S7 1988sec120Bانڈیا پنل کوڈکے تحت کیس درج کرکئے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔ادھرعوامی حلقوںنے اینٹی کرپشن بیوروںکی کارروائی کوحق بجانب قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ رشوت خوری بد عنوانیوں میں ملوث ایسے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔










