سرینگر //شمالی کشمیرتحصیل پٹن کے تانترے پورہ ماگام میں پانی کی شدید قلت کے باعث لوگوں نے سڑکوں پر آکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ کے لوگوں بشمول مردو زن نے سڑکوں پر محکمہ پی ایچ ای کے افسران کے خلاف زور دار نعرہ بازی کی ۔پی ایچ ای ہائے ہائے ،پانی فراہم کرو ،فراہم کرو اور انصاف دو، انصاف دو کے نعرے بلند کئے۔بتایا جاتا ہے کہ اس احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت بند ہوئی جس سے عام لوگوں کا کی آمد ورفت متاثر ہوئی اس دوران احتجاج میں شامل مظاہرین نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے ایک طرف واٹر سپلائی اسکیم کے2ہی کنکشن لگائے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف 6کنکشن دئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مجموعی طوو لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث وہ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے ذمہ دار لوگوں نے بار ہابا ر افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا لیکن کسی بھی افسر نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کی مالیت واٹر سپلائی پااسکیم پر صرف کی گئی ہے لیکن وہ فضول مشق ہی ثابت ہوئی ۔کیونکہ لوگوں کو اس سے کوئی سہولیت میسر نہیں ہورہی ہے بلکہ آئے روز پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہاگر پورہ اسکیم کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔بصورت دیگر وہ احتجاج کی راہ دوبارہ اختیار کرنے مجبور ہونگے جس کے نتائج بھیانک ثابت ہوسکتے ہیں ۔










