سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیران راجیو رائے بھٹناگر ، فاروق خان اور بصیر احمد خان نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو جنم اَشٹمی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے ۔اَپنے مبارک بادی کے پیغامات میں صلاح کاروں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں کرشن جی کی پیدائش ، سادگی اور بہادری کے کاموں کی یاد دِلاتا ہے جو ہمارے مقبول شعور میں اَمر ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کرشن جی کی زندگی اور تعلیمات سے متاثر ہونا چاہیئے ۔صلاح کاروں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار مختلف طبقوں اور ہمارے منفرد ملک کی ثقافت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتا ہے ۔ مشیروں نے پورے جموںوکشمیر کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعا بھی کی ۔










