شوپیان// ضلع اِنتظامیہ شوپیان نے عوام الناس کے لئے بالخصوص طلاب کے لئے ٹیکہ کاری مہم شروع کی۔اِس موقعہ پر ضلع مجسٹریٹ شوپیان سچن کمار واشیا نے ضلع میں ٹیکہ کاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اِس مقصد کے لئے تعینات عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے صحت اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسرا سے اپیل کی کہ وہ اَپنی سرگرمیوں میں سرعت لائیں اور ضلع میں زیادہ سے زیادہ لوگوںکو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے ترغیب دیں۔ڈی ایم نے اہل طلاب اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ جلد اَز جلد کووِڈ مخالف ٹیکے لگائیں ۔ اُنہوں نے کووِڈ ۔19 انفیکشن کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔دریں اِثنا ٔ ضلع بھر میں خصوصی ٹیکہ کاری کائونٹر قائم کئے گئے ہیں اور ٹیکہ کاری کے عمل کو آسانی سے مکمل کرنے کے لئے تمام مطلوبہ اِنتظامات موجود ہیں۔










