JK Bank

جے اینڈ کے بینک کے سی ایم ڈی نے ایمپلائی سٹاک پرچیز سکیم ۔ 2021 کا آغاز کیا

سری نگر//جموںوکشمیر بینک کے چیئرمین اور ایم ڈی آر کے چبر نے ایگزیکٹیو صدور ارون گنڈوترا اور سنیل گپتا ، پریذیڈنٹ اینڈ سپیشل سیکرٹری کی موجودگی میں بینک کی ایمپلائی سٹاک پرچیز سکیم ( اِی ایس پی ایس۔2021ء)کاآغاز کیا۔ سی ایم ڈی کرنجیت سنگھ، صدور ، نائب صدور اور بینک کے دیگر سینئر اَفسران ، بینک کے تمام زونل سربراہان اور متعلقہ زونوں میں تعینات عملے کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ آغازیاتی تقریب میں حصہ لیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خصوصی پیغام میں سی ایم ڈی نے کہا کہ ملازمین کو بینک کا مالکان بنانا ہے۔سی ایم ڈی نے کہا ،’’ سکیم کا مقصد اِس اِدارے میں ملازمین کی براہِ راست ملکیت کو فروغ دینا ہے تاکہ ان کی بنائی ہوئی قدر بھی ان کے ساتھ شیئر کی جاسکے ۔ یہ ملازمین کو سٹاک کی شکل میں ملکیت کے ساتھ بااِختیار بنائے گا اور ساتھ ہی ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کا موقعہ بھی فراہم کرے گا۔‘‘سکیم کے مطابق بینک نے 150 کروڑ روپے تک کے ایکویٹی شیئر ز کے لئے ایشو کھول دیا ہے ۔ ایشو 3؍ ستمبر 2021ء کو بند ہو جائے گا ۔اَپنے عملے کے لئے صارف دوست بنانے کے لئے بینک نے عمل کو بہتر کیا ہے اور سکیم ( اِی ایس پی ایس ) کے تحت سٹاک کی خریداری کے لئے پیپل سسٹم’ ، بینک کی موجودہ ایچ آر درخواست فارم کے ساتھ ضم کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے آپ سب اور اپنے بینک کے لئے اس سکیم کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لئے پورے دل سے حصہ لیں گے۔اِس موقعہ پر سٹاف ممبران بہت پُرجوش تھے اور ای ایس پی ایس کے معاملے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہیں سرمایہ کاری کا ایسا موقعہ فراہم کرنے اور ادارے میں ان کی ملکیت کے احساس کو مزید فروغ دینے پر بینک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عملے کے اراکین نے اُمید ظاہر کی کہ ملازمین کی جانب سے سٹاک کی بڑی تعداد میں خریداری مارکیٹ کے جذبات پر مثبت اثر ڈالے گی۔