سری نگر// ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( اے سی اِی او) ،مرکزی نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ڈاکٹر پروین گیدم نے ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموں وکشمیر یوٹی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی)سکیم اور نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن ( این ڈی ایچ ایم ) اور کی پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔میٹنگ میں پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر سامیہ رشید ، سی اِی او، اے بی پی ایم ۔جے اے وائی جے اینڈ کے ڈائیفوڈ ساگرڈیٹیٹ رے،ایم ڈی این ایچ ایم چودھری یاسین،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھراور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی جبکہ پرنسپل جی ایم سی جموں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ٹریشری کیئر ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، تمام اَضلاع کے سی ایم اوز او ردیگر متعلقہ اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پروین نے کہا کہ جموںوکشمیر نے زمینی سطح پر سکیم کی عمل آوری میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اِس سکیم سے فائدہ اُٹھایا ہے۔اے سی اِی او نے کہا کہ ہرشعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور سکیم کا ڈیٹا بیس آنے والے مہینوں میں اَپ ڈیٹ کیا جائے گا جس سے عمل بہتر احسن ہوگا او رسکیم کی مؤثر عمل آوری میں مدد ملے گی۔اے سی ای او نے افسران سے مزید کہا کہ وہ انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کو جموں و کشمیر میں توسیع دیں تاکہ تمام شراکت داروں جیسے پی آر آئی اور دیگر اِدارے شامل ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِس سکیم کے بارے میں آگاہ ہوں۔اِس موقعہ پر سی اِی او اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی جے اینڈ کے نے ا،س سکیم کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ آج تک 49.1 لاکھ آیوشمان کارڈ پورے جموںوکشمیر میں 14 لاکھ کنبوں ( 70فیصد) پر مشتمل ہیں جوکہ قومی اوسط 59.2 فیصد سے کہیں زیادہ ہیں۔










