سرینگر //شمالی کشمیر کا سرحدی علاقہ کرناہ ٹنگڈار کے مختلف صحت افزاء مقامات سرکاری طور نظر انداز ہورہے ہیں کیونکہ ان مقامات کو سیاحتی نقشے میں نہیں لایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ان کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے درجنوں مقامات بشمول دودھ وایاں،ٹیٹوال اور کنڈی دانہ کی قدرتی خوبصورتی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان صحت افزاء مقامات میں غیر مقامی سیاح پہنچ کر لطف اندوز ہوجاتے ہیں لیکن سرکار ان مقامات کی تعمیر وترقی کیلئے توجہ مرکوز کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہاگر چہ ان مقامات پر ریستوران یا ہوٹل موجود ہیں لیکن موجودہ دور کیحوالے سے وہ نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ آجکل سب ڈکوریٹیڈ ہونا چاہئے کیونکہ سیاحوں کی دلچسپی کا وہی تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقامات ونٹر سیکنگ یا دوسرے کھیلوں کیلئے بہترین ہیںلیکن اس طرف دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ مقامات کو سیاحتی نقشے پر لاکر محکمہ سیاحت کو توجہ دینے کی ہدایت دی جائے تو ان مقامات کی حالت تبدیل ہوکر یہ بہترین سیاحتی سپارٹ ثابت ہونگے اور سرحدی علاقہ میں روزگار کے مواقعے بھی سامنے آئیں گے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناہ ٹنگڈار کی طرف توجہ دیکر ان صحت افزاء مقامات کوسیاحتی نقشے پر لاکر جموں وکشمیر شعبہ سیاحت کو اس کی تعمیر وترقی کیلئے اقدام اٹھانے کی ہدایت دی جائے تاکہ یہ سیاح اس علاقہ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوزہوجائیں اورروزگار کیلئے بھی وسیلہ بن جائے گا ۔










