سری نگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے منگل کے روز کہاکہ امسال کشمیرمیں100سے زیادہ جنگجومارے گئے ۔انہوںنے کہاکہ میں پھر گمراہ ہوئے نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ تشددکاراستہ چھوڑ کرقومی دھارے میں شامل ہوجائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق گرسیرسوپورمیں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوئوںکی ہلاکت کے حوالے سے کشمیرزون پولیس کی ویب سائٹ یاٹویٹر ہینڈل پرآئی جی پی کشمیر سے منصوب ایک ٹویٹ جاری کیاگیا ۔اس ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیرنے لکھاکہ گرسیرسوپورمیں جاری جنگجومخالف آپریشن کے دوران ابتک جائے جھڑپ سے تین جنگجوئوں کی نعشوں کوبرآمد کیاگیاہے ۔انہوںنے لکھاکہ مشترکہ کوششوں سے امسال سیکورٹی فورسزکوبڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔وجئے کمارنے کہاکہ یہ جموں وکشمیر پولیس ،چنارکارپس (فوج) اورسی آرپی ایف کی مشترکہ کاوشوں کانتیجہ ہے کہ امسال سیکورٹی فورسزنے جنگجومخالف کارروائیوں کے دوران بڑی اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔آئی جی پی کشمیرنے لکھاکہ رواں سال ابتک100سے زیادہ سرگرم جنگجوجھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ایک اورٹویٹ میںانسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے کہاکہ میں پھر گمراہ ہوئے نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ تشددکاراستہ چھوڑ کرقومی دھارے میں شامل ہوجائیں ۔انہوںنے کہاکہ میں نوجوانوں سے اپیل کرتاہوںکہ وہ بندوق کاراستہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اوراپنے گھروالوں کیساتھ پُرامن زندگی گزاریں۔آئی جی پی کشمیرنے مزید کہاکہ پولیس تشددکاراستہ ترک کرکے گھرواپس لوٹنے والے نوجوانوں کوکھلے دل سے خیرمقدم کرے گی کیونکہ ان نوجوانوں کی معاشرے اورخاص طورپراُن کے والدین کواُن کی ضرورت ہے ۔










