ڈاک بنگلہ مہورپونچھ کے قریب حادثہ

ڈورو اننت ناگ میں سڑک حادثہ، 5سالہ بچہ ازجاں

سرینگر// ڈورو اننت ناگ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک پانچ سالہ بچے کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی۔ ادھر پونچھ میں ایک 36سالہ خاتون ٹیچر کی لاش اپنے گھر کے قریب ہی مشکوک حالت میں پائی گئی ۔ ڈورو اننت ناگ میں ایک پانچ سالہ بچہ محمد عمران بڈہانہ ولد محمد اشفاق بڈہانہ ساکن کاٹلی کٹھوعہ اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ سڑک کراس کررہا تھا جس دوران وہاں سے ایک تیز رفتار موٹر سائکل زیر نمبر (JK03K-8697)گزرا جس نے سڑک پار کرنے والے بچے کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اگرچہ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناء پونچھ میں ایک لیڈی ٹیچر شاہناز اختر اہلیہ محمد عرفان ساکن کیری گرسائی کی لاش اپنے گھر کے قریب ہی مشکوک حالت میں پائی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے کہا کہ کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش پر معمولی زخم بھی ظاہر تھے ۔ اس دوران پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔