Lack of construction timber in Lormanda and adjoining areas

لورمنڈا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی

سرینگر//جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے لورا منڈا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا ہے ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ کئی ماہ پہلے ان کے حق میں تعمیراتی لکڑی منظور کر لی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کو لکڑی فراہم نہیں کی گئی ۔سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لور منڈا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔ نمائندے کے مطابق ان علاقوں میں رہایشی پذیر لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سات ماہ سے زائد عرصہ سے ان کے حق میں تعمیراتی لکڑی منظور کی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کو فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اپنے آشیانوں کی تعمیر سے ہنوز محروم ہے ۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ عمارتی لکڑی دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنے آشیانوں کی تعمیر سے بھی ابھی محروم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرف سے پولیس تھانوں اور محکمہ کے دفاتر میں ہزاروں فٹ لکڑی بوسیدہ ہو رہی ہے اور دوسرے طرف سے لوگوں کو محکمہ اس بات کی داد دیتا ہے کہ ان کے پاس عمارتی لکڑی دستیاب نہیں ہے ۔ نمائند ے کے مطابق مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کی لاپروائی کے نتیجے میں ان کی زندگی بسر کرنا اب محال ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ ان کے حق میں عمارتی لکڑی جلد از جلد واگزر کی جائے تاکہ وہ اپنے مکانوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کر سکے ۔