اِنتظامی کونسل نے فارمیسی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی

سرکاری اسپتالوں میں پردھان منتری اسکیم فلاپ شو

سرینگر//سرکاری اسپتالوں میںرعایتی داموں پر حیات بخش ادویات کی فراہمی دم توڑ چکی ہے سرکاری اسپتالوں میں قا ئم کئے گئے تمام سینٹروں پر اب رعایتی داموں پرحیات بخش ادویات دستیاب نہیں ہوا کرتے ہے جس پر عوامی حلقوں نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے احکامات کاغذوں تک ہی محدود کیوں ہواکرتے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں سرکاری اسپتالوں میں بیمارو ںکو رعایتی داموں پر حیات بخش ادویات کی فراہمی کے لئے پردھان منتری کیندرقائم کرنے کااعلان کیا۔وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد جموںو کشمیر میں بھی پردھان منتری کیندروں کوکھولاگیااور کئی ماہ تک بیماروں کورعایتی داموں پرحیات بخش ادویات فراہم ہوتی رہی تا ہم پچھلے ڈیڑھ برسوںسے سرکاری اسپتالوںمیں ان سینٹروں کو رعایتی داموں پر حیات بخش ادویات نہیں مل پارہے وجوہات کیاہے نہ سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اس بارے میں اپنامنہ کھولنے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی سینٹروں پر تعینات ملازم کچھ کہنے کی ضرورت محسوس کرتے ہے تاہم بتایاجارہاہے سرکاری اسپتالوں کی جانب سے سینٹروں کوادویات فراہم کرنے والوں کوپیسے فراہم نہیں کئے یہی وجہ ہے کہ سینٹراب بیکار پڑے ہوئے ہیں اور وزیراعظم کی جانب سے جوسکیم بیماروں کے لئے شروع کی گئی تھی وہ جموںو کشمیرمیں دم توڑ گئی ۔