25سالہ نوجوان جالندھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے از جاں

25سالہ نوجوان جالندھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے از جاں

سرینگر// اگلر شوپیان میں جمعرات کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب 25سالہ نوجوان کی جالندھر پنجاپ میں بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محمد آصف بٹ ولد انور بٹ ساکنہ اگلر شوپیان نامی نوجوان ٹرک کے ساتھ بیرون ریاست گیا تھا جہاں وہ لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آصف احمد نامی 25سالہ نوجوان جمعرات کی صبح جالندھر پنجاپ میں گاڑی پر کچھ کام کرتا تھا جس دوران اچانک وہ بجلی کرنٹ لگنے سے بے ہوش پڑ گیا ۔ اگرچہ بے ہوشی کی حالت اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میںہی دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر جونہی نوجوان کے آبائی علاقے اگلر شوپیان میں موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور نوجوان کے والدین پر قیامت صغریٰ بپا ہوئی ۔ 25سال کے نوجوان آصف احمد کے ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے آصف کی موت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آصف کی نعش وہاں سے واپس لانے کیلئے کوششیں جا ری ہے ۔