سرینگر // قومی تفتیشی ایجنسی( این آئی اے )نے جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔اس دوران 14اضلا ع میں قریب45مقامات پر چھاپے ڈالے اور تلاشی کارروائیاں انجام دی ہے گئی کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر میںاتوار کی صبح سے ہی14اضلاع میں45 مختلف مقامات پرقومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے چھاپے مارے گئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے اتوار کی صبح سویرے کئی ٹیمیں دلی سے جموں و کشمیر پہنچی ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ یہ چھاپے ڈالے ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ وادی میں ممنوعہ تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد یہ چھاپہ ماری کی گئی تاہم اس حوالے سے ایجنسی کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چالیس سے زائد مقامات پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور اس کاروائی میں سی آر پی ایف کے علاوہ جے ای آئی کے سینئر افسر بھی شامل رہے۔ادھر، نوگام علاقے میں قائم فلاح العالم ٹرسٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ شوپیان ضلع کے ملڈیرہ اور نادی گام علاقے میں بھی دو جگہوں پر چھاپہ مارا گیا۔اس دوران شوپیان کے علاوہ پلوامہ کے رنزی پورہ اور کاکاپورہ میں بھی این آئی اے نے چاپہمارا۔بڈگام میں قومی تحقیقاتی ایجنسی، این آئی اے کی جانب سے آج جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جموں و کشمیر کے 14اضلاع کے45 سے زائد مقامات پر یہ چھاپہ مار کاروائی انجام دی گئی۔اس کاروائی میں این آئی اے کی ٹیم کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس بھی شامل تھی۔بڈگامذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں کشمیر کے خلاف ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس تنظیم سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد ہونے کے باوجود یہ تنظیم سرگرم ہے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے یہ کاروائی کی جا رہی ہے۔سرینگر کی اگر بات سرینگر کی کریں تو یہاں صورہ، نوگام، بمنہ، ہارون اور لال بازار علاقوں میں چھاپہ ماری ہوئی۔وہیں، ضلع بڈگام کے سوئبگ اور شولی پورہ علاقوں میں بھی چھاپہ ماری ہوئی۔ ادھر شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے بھی مختلف مقامات ہر چھاپہ ماری ہوئی اور جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔کوکرناگ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے تقریباً 45 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں حلقہ انتخاب این آئی اے نے کوکرناگ کے مشتاق احمد وانی ولد غلام حسن وانی، نزیر احمد رینا ولد غلام رسول ساکینہ لوہر سینزی اور فاروق احمد خان ولد محمد یعقوب خان ساکن سند براری کوکرناگ، جبکہ بدورہ اچھہ بل کے آفتاب میر اور کھرم درگا کے احمدللہ پرے کے مکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ادھرشمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبہ کے ارم پورہ میں بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اوقاف اسلامیہ کے صدر بارہمولہ عبدالرحمٰن شالہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔گاندربلقومی تحقیقاتی ایجنسی یعنی این آئی اے کی طرف سے گاندربل کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔گاندربل سے ملی اطلاع کے مطابق گاندربل کے بٹہ ونیہ، صفاپورہ، مینگام اور دیگر علاقوں میں این آئی اے کی ٹیمیں پہنچی اور ان کے ہمراہ جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی کے دستے بھی شامل تھے۔ادھر خطہ چناب کے کشتواڑ ڈوڑہ اور رام بن میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر گرفتاریوں کی تصدیق نہ ہوئی اور نا ہی کیس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کس کے بارے میں یہ چھاپے دالے گئے ہیں ۔










