Advisor Baseer Khan

مشیربصیرخان نے صوبہ کشمیر میں یوم آزادی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایس کے آئی سی سی میں یومِ آزادی کی تقریبات اور پرچم کشائی کی تقریبات کی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مشیر نے افسران کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے تمام انتظامات پہلے سے کئے جائیں ۔ جھنڈے لہرانے ، تقاریر ، ثقافتی پروگرام ، سیکورٹی انتظامات ، ٹریفک پلان ، صفائی ، انعامات کی تقسیم ، کھیلوں کی سرگرمیاں ، طبی سہولیات ، روشنیاں ، وظایف کی تقسیم ، مختلف منصوبوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد رکھنے ، تقریبات کے انتظامات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں اور دیگر سرگرمیوں کے میزبان میں مختلف محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کیں اور محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ اپنی متعلقہ ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دیں ۔ مشیر نے کہا کہ پی آر آئی کے تمام اراکین کو فعال طور پر شامل ہونا ہو گا جیسا کہ پہلے ہی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگز میں بحث کی گئی ہے اور تمام محکموں کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہئیے تا کہ گاؤں ، پنچائت ، بلاک اور ضلعی سطح سے تمام انتظامات کی منصوبہ بندی کی جائے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام محکموں کی سرگرمیوں کی پیروی کریں جو انہوں نے 28 جولائی 2021 کو مشیر کی پہلے سے کی گئی میٹنگ کے جواب میں درج کی ہیں ۔ مشیر نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل پروگراموں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے ۔ مشیر نے ڈائریکٹر سیاحت سے کہا کہ وہ شکارہ ریلی کا اہتمام کریں اور تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اسے فوری طور پر شروع کیا جائے ۔ مشیر نے تمام مقامات پر ہوڈنگ کے ذریعے کووڈ مناسب رویے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہو گا ۔ ٹریفک انتظامات کے حوالے سے مشیر نے ہدایت دی کہ منصوبہ مناسب طریقے سے واضع کیا جائے اور عام طور پر عوام کے ساتھ شئیر کیا جائے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام اضلاع میں اہم عمارتوں اور اداروں کی روشنی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو یہ بھی ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر منعقد کی جانے والی تمام سرگرمیوں کو اجاگر کیا جانا چاہئیے اور وہاں مناسب میڈیا کوریج ہونی چاہئیے اور یوإ آزادی کیلئے خصوصی سرگرمیوں کی فہرست تیار کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے ترقیاتی محاذ پر کاموں کی تشہیر پر بھی زور دیا تا کہ پی آر آئی ، افسران اور تمام اضلاع میں مہمانوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تقاریر میں مختلف طریقوں سے نمایاں ہوں ۔ مشیر نے ڈی ڈی سی ، ڈی سی اور اضلاع کے ایس ایس پیز سے آخری میٹنگ کے دوران پاس کی گئی ہدایات کی پیروی اور یومِ آزادی کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بریف لیا ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یومِ آزادی کی تقریبات تمام دیہات میں دن بھر منعقد کی جائیں گی ۔ ضلعی افسران نے میٹنگ میں بتایا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ میٹنگ میںصوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، اے ڈی جی پی جموں و کشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف کشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک کشمیر ،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، ڈائریکٹر انفارمیشن جے اینڈ کے ، کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ، ڈائریکٹر دیہی ترقیات کشمیر ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ، ڈائریکٹر فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر دور درشن کشمیر ، ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر ، ایس ایس پی سرینگر ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر کے پی ٹی سی ایل ، چیف انجینئر جل شکتی کشمیر ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) کشمیر اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کشمیر ڈویژن کے چئیر پرسن اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرز اور کشمیر ڈویژن کے مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔