dooran_corona

کووڈ کی دوسری لہر میں اضافہ جاری ، اموات میں دو دونوں سے ٹھہرائو

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تاہم دو دنوں سے اموات میں ٹھہرائو آگیا ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 142نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322428تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 59جبکہ کشمیر میں 83نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران اموات میں ٹھہرائو ہو گیا اور مسلسل دوسرے رو بھی کسی بھی متاثر ہ مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے جبکہ 136متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جموں کشمیر میں اگرچہ دوسرے روز بھی کسی بھی کورونا متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی ہے تاہم آج تک مرنے والوں کی تعداد 4386تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 142نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322428تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 59جبکہ کشمیر میں 83نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران اموات میں ٹھہرائو ہو گیا اور مسلسل دوسرے رو بھی کسی بھی متاثر ہ مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے جبکہ 136متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔آئے روز کیسوں میں اضافہ کے چلتے فعال معاملات میںبھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میںفعال معاملات کی تعداد 1410ہے۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔