جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پہلے سے بہتر: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی:دلباغ سنگھ

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے شمالی کشمیر رینج، بارہمولہ اور جنوبی کشمیر رینج اننت ناگ کا دورہ کر کے فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران کیساتھ الگ الگ میٹنگوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی کے ہمراہ اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی شری آر آر سوین اور آئی جی پی کشمیر وجے کماربھی تھے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس چیف دلبا غ سنگھ نے پہلے بارہمولہ کا دورہ کیا ،جہاں پر اُن کا ڈی آئی جی بارہمولہ سجیت سنگھ نے استقبال کیا۔انہوں نے یہاں پر افسران کے ایک سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں اسپیشل ڈی جی سی آئی دی جے اینڈ کے آر آر سوین، ر آئی جی پی کشمیر وجے کمار،ڈی آئی جی سی آر پی ایف بارہمولہ انیش سروہی، ڈی آئی جی این کے آر سجیت کمار، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ، ایس پی سوپور سدانشو ورما، ایس ایس پی کپوارہ سمیت پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس دوران ایس پی ہندواڑہ سندیپ گپتا، ایس پی بانڈی پورہ محمد زید نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔بارہمولہ پہنچنے پر پولیس سر براہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تجدید شدہ کانفرنس ہال کا بھی افتتاح بھی کیا۔بعد دوپہر پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا جہاں پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری عبدالجبار نے ان کا استقبال کیا۔پولیس سر براہ نے یہاں پر بھی ایک سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی اور آئی جی پی کشمیر کے علاوہ،سیکٹر کمانڈر ایک سیکٹر آر آر بریگیڈیئر وجے ، ڈی آئی جی ایس کے آر، عبدالجبار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، اننت ناگ او پی اپھائے، ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین میر،ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، جنوبی کشمیر رینج میں تعینات ،آئی آرپی وآرمڈ پولیس بٹالینز کے کمانڈنٹوں نے شرکت کی جبکہ ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ، آشیش کمار مشرا اور ایس ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ان اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رابطوں کی خلاء کو دور کریں تاکہ تمام اضلاع میںوسیع تر حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد ہو۔ مضبوط سیکورٹی گرڈ پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری کوششیں پرعزم اور مخصوص ہونی چاہئیں تاکہ کسی قسم کی خوشامد کی گنجائش نہ رہے۔گشت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے، ڈی جی پی نے کہا کہ تمام او جی ڈبلیو ز اور ملک دشمن عناصرکی امن مخالف کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ان پر نظر رکھی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ملک دشمن سرگرمی کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت محتاط اور چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ تمام ناکہ پوائنٹس اور پولیس کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ غیر قانونی عناصر پر نگرانی کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ناکہ چیکنگ اور شبانہ گشتوں کو بھی بڑھائیں۔اس دوران ڈی جی پی نے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ سماجی رابطوں کی سائٹوں پر ملک دشمن عناصر کا سراغ لگانے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہنا تھا کہ ناپاک منصوبے رکھنے والے عناصر سرحد پار اور اندر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو اکسانے اور یہاںپر امن ما حول کو خراب کر نے کے لئے غلط معلومات پھیلارہے ہیں اور ایسے عناصر کو ہر سطح اور صورت میں ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کی امن و امان کو برقرار رکھنے میں کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جبکہ ہمارا مشن امن و امان کی صورتحال کو مزیدمستحکم کرنا اور امن مخالف کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کمانڈینٹس کو ہدایت کی کہ وہ پولیسنگ کے ساتھ ساتھ امن و امانکی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے سرگرم عمل رہیں اور متعلقہ ایس ایس پی کے ساتھ اضلاع کے سیکورٹی گرڈ میں اچھی طرح سے جڑے رہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں پولیس کی موجودگی میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ عام عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو ۔اجلاسوں کے دوران دیگر افسران کی جانب سے کئی تجاویزپیش کی گئی جن پرتفصیلی گفتگو عمل میں لائی گئی۔میٹنگوںکے دوران رینج ڈی آئی ایس جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس ایس پیز،فوج اور سی اے پی ایف کے افسران نے ڈی جی پی کو یوم آزادی کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔