آری پل ترال کے کئی نالوں میں تغیانی

ترال//سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل کے کئی بڑے نالوں میں جمعہ کے روز اچانک ایک طوفان آیا جس نے درجنوں درختوں کے ساتھ ساتھ لام اور گٹنگو نالوں پر قائم آرضی پلوں کو اپنے ساتھ بہا لیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا آپس میں رابط منقطع ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا وہ جمعہ کے روز بعد سہ پہر قریب ساڑے چار بجے گھروں بیٹھے تھے جس دوران موسم بھی ٹھیک تھا اور اچانک یہاں نالوں میں کافی مقدار میں پانی آیا جس نے درختوں ،اور پلوں کو اپنے ساتھ بہا لیا ۔سیلابی پانی نے نالے لام پر دیدار پورہ اور جواہر پورہ کو جوڑنے والے آرضی پل کو بھی اپنے ساتھ بہا لیا ہے ۔گوجر بستی بنگڈار کو باقی علاقوں سے جوڑنے والا پل بھی تیز بہاو والے پانی کے لہروں میں گم ہوا تھا ۔مقامی لوگوںنے بتایا پانی آنے کے وقت بستی کے بیشتر لوگ گائوں سے باہر گئے اور پانی آنے کی وجہ سے وہ شام دیر گئے تک وہ گھر آنے کے منتظر تھے لوگوں نے دونوں مقامات پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔