پائین شہر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا شاخسانہ

برن وار چاڈورہ میں موبائیل ٹاور بے کار

سرینگر / /وسطی کشمیر تحصیل چاڈورہ کے برن وار علاقہ میں گذشتہ ایک ماہ سے موبائیل ٹاور بے کار پڑے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام مکمل طور متاثر ہے ۔اس سلسلے میں مقامی صارفین نے بتایا کہ ان کے موبائیل بے کار پڑے ہوئے ہیں اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں ایک ماہ لوگوں کے رابطے منقطع رہنا عجیب کیفیت پیدا کرتی ہے ۔اگر چہ مقامی صارفین نے متعلقہ افسران کو معاملہ کے حوالے سے آگاہ بھی کیا لیکن توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ کافی مشکل میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے اپنے رشتہ داروں ،دوست واحباب سے کوئی رابطہ ہی نہیں ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے موبائیل ایجنسیوں کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ علاقہ میں موبائیل ٹاور کی مرمت کرکے مواصلاتی نظام کو بحال کریں ۔تاکہ صارفین کے رابطے استوار ہوجائیں گے ۔