ڈی سی سی کپواڑہ میں بار چیمبرس، لائبریری ، سب جج ترہگام کیلئے شفٹ کورٹ ، منصف کورٹ کرالپورہ کا اِفتتاح کیا
کپواڑہ//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل ، جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے ضلعی کپواڑہ کے جج جسٹس شری وِنود چٹر جی کول کے ہمراہ کورٹ کمپلیکس کپواڑہ کا دورہ کیا اور ضلعی عدالت کمپلیکس کپواڑہ میں بار بلاک ، بارروم اور لائبریری کا اِفتتاح کیا اور اِس کے بعد جوڈیشل اَفسران، سول اِنتظامیہ اور بار ایسو سی ایشن کپواڑہ اور ہندواڑہ کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ چیف جسٹس نے اَپنے دِن بھر پروگرام کے دوران ترہگام ( سب جج عدالت ) اور کرالپورہ ( منصف ) میں میک شِفٹ کورٹ کمپلیکس کا اِفتتاح بھی کیا۔معززین میںرجسٹرار جنرل جواد اَحمد اورچیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری راجیو گپتاشامل تھے۔چیف جسٹس کی آمد پر ضلعی پولیس کی طرف سے رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کپواڑہ تسلیم عارف ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین،بار صدر کپواڑہ شیخ مجید اور ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ اور ہندواڑہ نے گلدستے پیش کر کے والہانہ اِستقبال کیا۔ اِس کے بعد عدالت احاطے میں وکلأ سے الگ الگ بات چیت کی جس میں بار کے صدر کپواڑہ شیخ مجید نے معززین کا اِستقبال کیا۔چیف جسٹس نے بار کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپواڑہ کا دور دراز ہونا ہائی کورٹ کی ترجیح ہے تاکہ اَحسن عدالتی اِنتظامیہ کو یقینی بنایا جاسکے اور عدالتی ڈھانچے کی تکمیل میں کسی بھی رُکاوٹ کو جلد ہی دور کیا جائے گا۔اُنہوں نے جوڈیشل اَفسران اور بار ممبران کا والہانہ مہمان نوازی اور اِستقبال کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔چیف جسٹس نے سیکرٹری ڈی ایل ایس اے مزمل وانی سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جانے والی قانونی خدمات کے بارے میں اِستفسار کیا ۔چیف جسٹس کو جانکاری دی گئی کہ کووِڈ لاک ڈائون کے دوران ان کی ہیلپ ڈیسک پرزائد اَز 200 تکالیف موصول ہوئی ہیں جس میں خورا ک ، اَدویات ،ویکسی نیشن او ردیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔چیف جسٹس کو سیکرٹری ڈی ایل ایس اے مزمل وانی نے ضلع میں فرنٹ آفس اور پی ایل وی کے کام کے بارے میں جانکاری دی اور چیف جسٹس نے ضلع کپواڑہ کی قانونی خدمات کے کام پر اطمینان کا اِظہا ر کیا۔اِس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے جسٹس وِنود چٹر جی کول نے ضلع کپواڑہ کے پرتپاک اِستقبال کرنے پر تعریف کی او ربار بلاک میں اِنتظامات او رسہولیات کو سراہا۔اُنہوں نے ممبران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ سب کے لئے اِنصاف تک آسان رسائی کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔چیف جسٹس نے فارسٹ کیمپس زنگلی کپواڑہ میں چنار کے درخت کا رسمی پودا لگایا جس کی مدد ڈی ایف او کامراج زاہد مغل نے کی۔










