اپنی پارٹی نے یوتھ ونگ تشکیل دی جنید عظیم متو اپنی پارٹی یوتھ ونگ صدر تعینات

سرینگر، فروری16//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے منگل کے روز پارٹی کی یوتھ ونگ تشکیل دی ہے جس میں پہلے مرحلہ کے تحت کئی عہدیداران کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔یہ تعیناتیاں متعلقہ صوبائی اکائیوں کی سفارش پر پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی منظوری کے بعد کی گئیں۔سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر اور اپنی پارٹی لیڈر جنید عظیم متو کو جموں وکشمیر اپنی پارٹی یوتھ ونگ کا صدر بنایاگیاہے۔ تجمل اشفاق اور رقیق احمد خان کو یوتھ ونگ کا نائب صدر، مظفر حسین ریشی اور ابہے بقایہ کو بالترتیب کشمیر اور جموں صوبہ کا جنرل سیکریٹری تعینات کیاگیا۔ خالد راٹھو کو صوبائی صدر کشمیر جبکہ گورو کپور کو صوبائی صدر یوتھ ونگ جموں بنایاگیاہے