پونچھ مینڈھر میں کنٹرول لائن کے قریب جنگلات میں آتشزدگی

پونچھ مینڈھر میں کنٹرول لائن کے قریب جنگلات میں آتشزدگی

سر سبز پیڑ پودوں کا نقصان ، مقامی لوگوں میں تشویش، فوج نے نگرانی مزید بڑھا دی

سرینگر/ / این این بی // جمو ں کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب جنگلات میں زبردست آگ لگانے کے بعد آگ بجھانے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہ جنگلات میں فوج نے نگرانی بھی مزید بڑھائی ہے ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع لانجوائٹ بالا کوٹ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جنگل میں آگ لگنے کے بعد دور دور تک دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیے، جبکہ خشک جھاڑیوں اور نباتات میں آگ کے شعلے پھیلتے رہے۔ذرائع کے مطابق جنگلاتی علاقے میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دور سے بھی دھوئیں کے بلند بادل واضح طور پر نظر آنے لگے۔ آگ کے پھیلاو ¿ کے باعث مقامی آبادی میں بھی تشویش پیدا ہوئی، خاص طور پر اس لیے کہ متاثرہ جنگلاتی علاقہ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آگ کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔کنٹرول لائن کے قریب آگ بھڑکنے کے باعث فوج نے بھی علاقے میں چوکسی مزید بڑھا دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکورٹی خطرے یا غیر معمولی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔تاہم، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ آگ نے جنگلات کے کتنے رقبے کو متاثر کیا ہے اور اس کے نتیجے میں کتنے درخت یا دیگر نباتات کو نقصان پہنچا ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ آگ پر قابو پانے اور اس کے مزید پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جانے کی توقع ہے۔حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر نبی ہوئی ہے ۔