57 ویں آئی ایف ایف آئی گوا میں فلم پالیسی مراعات اور مواقع اجاگر
گوا //جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے 57 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی) گوا میں ’’ جموں و کشمیر :سنیما کا ابھرتا ہوا مقام ‘‘ کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ ڈسکشن ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) جموں و کشمیر کی اس معتبر بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہوئی ۔ اس ڈسکشن میں ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر جموں و کشمیر ممتا یادو کے ساتھ مشہور ادا کار میر سرور اور فلم ساز راحت قاضمی اور کپل مٹو نے شرکت کی ، جنہوں نے خطے کے ارتقا پذیر فلمی ماحولیاتی نظام ، اس کی سنیمائی صلاحیت اور جموں و کشمیر کو ایک نمایاں فلم سازی کے مقام کے طور پر فروغ دینے کیلئے دستیاب مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتا یادو نے جموں و کشمیر فلم پالیسی کا جامع جائیزہ پیش کیا جس میں انہوں نے حکومت کے وژن ، پالیسی فریم ورک اور مختلف اقدامات کی تفصیل بیان کی جو فلم پروڈکشن کی سہولت کاری ، فلمی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور خطے کے مجموعی سنیمائی ماحولیاتی نظام کوع مضبوط بنانے کیلئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے فلم سازوں کیلئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے ، شوٹنگ کی اجازتوں کو آسان بنانے ، فلم ٹورازم کو فروغ دینے اور ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے فلم سازوں کو جموں و کشمیر کے متنوع مقامات کی تلاش کی ترغیب دینے کیلئے اٹھائے جا رہے فعال اقدامات کو اجاگر کیا ۔ علاقے کی بے پناہ قدرتی اور ثقافتی دولت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر فلم بندی کیلئے غیر معمولی مقامات پیش کرتا ہے ، جن میں دلکش وادیاں ، برف پوش پہاڑ اور صاف شفاف جھیلوں سے لیکر تاریخی یادگاریں ، ورثہ کے مقامات اور ثقافتی طور پر متحرک مناظر شامل ہیں ۔ یہ متنوع مقامات فلم سازوں کو متنوع سنیمائی سیٹنگز اور کافی تخلیقی امکانات فراہم کرتے ہیں ۔ ممتا یادو نے ایک پائیدار فلمی ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس کیلئے مختلف سرکاری محکموں ، مقامی اسٹیک ہولڈرز ، پروڈکشن ہاوسز ، فنکاروں اور تکنیکی پیشہ ور افراد کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے مقامی ٹیلنٹ کیلئے زیادہ روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور فلم پروڈکشن کی سرگرمیوں میں مقامی فنکاروں ، تکنیکی ماہرین اور سروس فراہم کرنے والوں کی شرکت کیلئے راستے کھولنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔ اداکار میر سرور اور فلم ساز راحت قاضمی اور کپل مٹو نے جموں و کشمیر میں فلم سازی کے بارے میں اپنے تجربات اور مشاہدات شئیر کئے ۔ اس تعامل نے علاقائی فلم انڈسٹری کے اندر چیلنجز اور خاص طور پر بڑی پروڈکشنز کو راغب کرنے ، مقامی فلم سازی کی صلاحیت کو پروان چڑھانے اور جموں و کشمیر کے تخلیقی حلقے کو قومی اور بین الاقوامی فلم انڈسٹری سے جوڑنے کے حوالے سے ابھرتے ہوئے مواقع پر غور و فکر کرنے کا بھی موقع فراہم کیا ۔ یہ پینل بحث 57 ویں آئی ایف ایف آئی میں ڈی آئی پی آر کی وسیع تر شرکت کا حصہ تھی جس کا مقصد فلم سازوں ، پروڈیوسرز ، سرمایہ کاروں اور ملک بھر و بیرون ملک سے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سامنے جموں و کشمیر کی فلم پالیسی ، سنیمائی مقامات ، تخلیقی صلاحیت اور حکومتی اقدامات کو پیش کرنا تھا ۔ ایسے مشغولیات کے ذریعے محکمہ جموں و کشمیر کی قومی اور بین الاقوامی فلم نقشے پر مرئیت کو مضبوط بنانے ، فلم سیاحت کو فروغ دینے اور خطے کو سنیما کیلئے ایک زندہ دل اور پرکشش منزل کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔










