وزیراعلیٰ نے گورو نانک جینتی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

وزیراعلیٰ نے گورو نانک جینتی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گورو نانک جینتی کے موقعہ پر سکھ کمیونٹی کو دِلی مُبارک باد پیش کی ہے۔اُنہوں نے اَپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گورو نانک دیو جی کی تعلیمات، جو ہمدردی، مساوات، اتحاد اور بے لوث خدمت کے اصولوں پر مبنی ہیں، آج بھی پوری اِنسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور مختلف کمیونٹیوںکے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لئے باہمی احترام، بھائی چارے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی اقدار کو قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوںنے اِس تقریب کو منانے والے تمام لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ گورو نانک دیو جی کی تعلیمات جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے معاشرے کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔