امرناتھ جی یاترا کے بعد سڑک کی چوڑائی بڑھانے کے کام مقررہ حفاظتی اَصولوں اور

ماحولیاتی تحفظات کے مطابق کئے جارہے ہیں۔ بارڈرروڈز آرگنائزیشن

جموں//بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے کہا کہ تنظیم امرناتھ جی یاترا کے بعد تمام قابلِ اطلاق حفاظتی اصولوں اور ماحولیاتی تحفظات کی تعمیل میں کام کر رہی ہے۔بی آر او کھدائی شدہ مواد کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے ،، نیچرل ڈرنیج کے تحفظ اور اردگرد کے علاقوںمیں خلل کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام اَقدامات کرتا ہے۔بی آر او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ویڈیو میں نئے کاموں کے حوالے سے جو دعوے کئے گئے ہیں، وہ درست نہیں ہیں۔بی آر او نے گزشتہ یاترا کے تجربے اورشری امرناتھ جی یاترا کے لئے وسیع سڑک کی ضرورت کو اُجاگر کئے جانے کی بنیاد پرپٹریوں کو چوڑا کرنا شروع کردیا ہے جس میں حساس حصوں کو مضبوط کرنے اور مقررہ طریقے سے پٹریوں کی چوڑائی بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ رش کو کم کیا جا سکے اور محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ کام موجودہ پٹریوں تک ہی محدود ہیں۔ بی آر او کا بنیادی مقصد پوری یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت ہے۔ ان ٹریکس کو یاتریوں، یاترا کے عملے اور اسے استعمال کرنے والے ہر فرد کے لئے زیادہ محفوظ اور قابلِ رسائی بنا کر، یہ کام وسیع تر عوامی مفاد کو پورا کرتے ہیں۔