کانگریس ووٹ بینک اور دراندازی کی سیاست میںمصروف / امیت شاہ
سرینگر / این این بی // وزیر اعظم مودی حکومت نے ملک کی سرحدوں کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی دشمن نے ملک کو للکارنے کی کوشش کی تو سرجیکل اسٹرائیکس، ایئر اسٹرائیکس اور آپریشن سندور کے ذریعے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں یہ خدشات ظاہر کیے جاتے تھے کہ سرحدوں تک سڑکیں بنانے سے دشمن کے لیے داخل ہونا آسان ہوجائے گا، لیکن موجودہ حکومت نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر سرحدی علاقوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتراکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلسل تیسری کامیابی کا ہدف مقرر کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے 70میں سے 65 سے زائد نشستیں جیتنے کیلئے بھرپور محنت کرنے کی اپیل کی ہے۔اتراکھنڈ کے 26ویں یومِ تاسیس کے موقع پر دہرادون میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں ایک بار پھر حکومت بنانے جارہی ہے اور پارٹی کا مقصد اتراکھنڈ کو محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’دیوبھومی‘ اتراکھنڈ کو ملک کا ثقافتی دارالحکومت بنانے کے لیے حکومت کام کررہی ہے۔امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں سے گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کرنے اور بی جے پی کو مسلسل تیسری بار اقتدار میں لانے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔امیت شاہ نے کہا کہ اتراکھنڈ کے عوام کی آواز کانگریس رہنما راہل گاندھی تک پہنچنی چاہیے اور بی جے پی ریاست میں ترقی اور سلامتی کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس اقتدار میں آکر ’مسلم یونیورسٹی‘ کی بات کرتی ہے، جبکہ بی جے پی سرکاری اراضی سے مبینہ تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سرکاری زمین پر موجود مبینہ غیر قانونی مذہبی ڈھانچوں اور مدارس سمیت دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے۔امیت شاہ نے راہل گاندھی کی ’ووٹ بچاو ¿ یاترا‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ دراصل ’درانداز بچاو ¿ یاترا‘ ہے۔انہوں نے انتخابی فہرستوں اور ملک سے مبینہ دراندازوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور انتخابی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی مل کر ریاست کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اتراکھنڈ کی ترقی کا عمل کسی صورت متاثر نہ ہو۔امیت شاہ نے حکومت کی جانب سے سرحدی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیکس، ایئر اسٹرائیکس اور آپریشن سندور کا حوالہ دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے ملک کی سرحدوں کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں یہ خدشات ظاہر کیے جاتے تھے کہ سرحدوں تک سڑکیں بنانے سے دشمن کے لیے داخل ہونا آسان ہوجائے گا، لیکن موجودہ حکومت نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر سرحدی علاقوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومت کا مقصد اتراکھنڈ میں نقل مکانی کو روکنا اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے۔امیت شاہ نے ’وائبرنٹ ولیج‘ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اتراکھنڈ کے 51سرحدی دیہات میں 270 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی آبادی کو وہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔










