پتنی ٹاپ ،کُد اور سناسر میں اہم سیاحتی منصوبوں کا جائزہ لیا
اودھمپور//سیکرٹری ٹورازم اَونی لواسا نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی (پی ڈی اے) کے دائرہ اختیار کا تفصیلی دورہ کیاجس میں کُد،پتنی ٹاپ اور سناسر شامل ہیں تاکہ اَتھارٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا جا سکے اور جاری مختلف کاموں کی پیش رفت کا معائینہ کیا جا سکے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسرپتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی راکیش دوبے نے سیکرٹری کو اَتھارٹی کی مجموعی کام کاج، اس کے اِنتظامی ڈھانچے، جاری ترقیاتی اَقدامات، اہم چیلنجوں اور مستقبل روڈ میپ کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ پتنی ٹاپ اور اس کے ملحقہ مقامات کو دیرپا سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جاسکے ۔سیکرٹری نے اَفسران کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور اَتھارٹی کے عملے سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے اَتھارٹی کے کام کاج کے طریقۂ کارکو بہتر بنانے اور سیاحتی ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔دورانِ میٹنگ سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں اور اَقدامات پر جامع غور وخوض کیا گیا جن میں ماسٹر پلان کی عمل آوری، سناسر میں ٹیولپ گارڈن، ایکو ٹوراِزم کے اَقدامات، کمیونٹی تقریبات کا فروغ، سیاحتی کشش کے مقامات، ویس مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور آمدنی میں پیدا کرنا شامل ہے۔سیکرٹری نے بنیادی ڈھانچے کے کئی اہم منصوبوں کا جائزہ لیاجن میں سناسر بس سٹینڈ سے سناسر جھیل کی طرف جانے والے موجودہ پتھر کے راستے کی اَپ گریڈیشن، پتنی ٹاپ میں چلڈرن پارک کے راستے، پتنی ٹاپ میں نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سناسر گولف کورس، سناسر جھیل اور بس سٹینڈ کی خوبصورتی، سولرسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ہائی ماسٹ اور سٹریٹ لائٹس کی اَپ گریڈیشن اور پتنی ٹاپ میں سرکلر روڈ کی توسیع و مضبوطی شامل ہیں۔اُنہوں نے بروقت عمل درآمد اور معیاری ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دِی کہ وہ مناسب اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کر کے جاری کاموں کی رفتار تیز کریں اور انہیں مقررہ وقت کے اَندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوںنے تمام سیاحتی اثاثوں کی مؤثر نگرانی اور مناسب دیکھ ریکھ پر زور دیا۔
سیکرٹری نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی (پی ڈی اے )کے دائرہ اختیار میں تجاوزات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دِی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کی روکتھام اور منصوبہ بند اور منظم ترقی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے نگرانی اور روزانہ معائینہ کریں۔اُنہوں نے سناسر کے اپنے دورے کے دوران جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیاجن میں نو ہول گولف کورس، بانس کی جھونپڑیاں، مصنوعی آبشار اور میوزیکل پارک کا راستہ شامل ہیں۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دِی کہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں۔اَونی لواسا نے سی اِی او، پی ڈِی اے کو یہ بھی ہدایت دِی کہ وہ سیاحوں اور وِزیٹروں کی سہولیت کے لئے تمام عوامی بیت الخلأ کو فعال، صاف ستھرے اور بہتر طور پر قابل اِستعمال رکھنے کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا، پونی والوں کے نمائندوں کے ایک وفد نے سیکرٹری سے ملاقات کی اور اَپنے مطالبات پیش گوش گزار کئے جن میں شیڈز کی فراہمی اورراستوں کی بہتری شامل ہے۔ سیکرٹری نے ان کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور میرٹ کی بنیاد پر انہیں حل کیا جائے گا۔اِس تفصیلی دورے اور جائزے کے عمل نے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ماحول دوست اوردیرپا سیاحت کو فروغ دینے، سیاحوں کے لئے سہولیات میں بہتری لانے اور جموں و کشمیر کے اہم سیاحتی مقامات کے طور پر پتنی ٹاپ،کُد اور سناسر کی منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ سیاحت کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ٹوراِزم کے ہمراہ ایس ڈِی ایم چنانی ڈاکٹر رنجیت سنگھ کوتوال، اے ڈِی ٹوراِزم عارف لون اور دیگر افسران بھی تھے۔










