سری نگر//وزیر برائے ریونیو ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(پی ڈِی ڈِی)، قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف،رِی ہیبلی ٹیشن و رِی کنسٹرکشن ( ڈِی ایم آر آر آر) اور الیکشن محکمہ جات علی محمد ساگر نے رُکن اسمبلی لال چوک احسان پردیسی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت کی۔ تعزیت پرسی کے دوران وزیر موصوف نے احسان پردیسی اور سوگوارکنبے کے دیگر اَفراد سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی عزیز کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور ایسے مشکل وقت میں تسلی کے لئے الفاظ اکثر کم پڑ جاتے ہیں۔علی محمد ساگر نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر کے لئے دعا کی۔










