وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اودھمپوربس حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع اُودھمپور کی رام نگر تحصیل کے لٹی علاقے میں گلی گالا کے مقام پر پیش آئے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔ اِس حادثے میں دو اَفراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں سے دِلی تعزیت کی اور دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی علاج اور ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کریں۔وزیر اعلیٰ کا دفتر متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی قریبی نگرانی کر رہا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی اِمداد اور ضروری تعاون مل سکے۔