محکمہ ہینڈی کرافٹس اور این آئی ایف ٹی کی طرف سے 1000 کاریگروں اور بُنکروںکو برانڈنگ اور پیکیجنگ میںمختصرتربیت دِی گئی

محکمہ ہینڈی کرافٹس اور این آئی ایف ٹی کی طرف سے 1000 کاریگروں اور بُنکروںکو برانڈنگ اور پیکیجنگ میںمختصرتربیت دِی گئی

ایم ایس ایم اِی کے آر اے ایم پی اَقدامات کے تحت 10صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد

سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر نے منفرد منڈیوں میں اپنی دھاک رکھنے والی اعلیٰ قدر کی دستکاری مصنوعات کی برانڈنگ اور پیکیجنگ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش میںمرکزی وزارتِ ایم ایس ایم اِی کے ایک اہم پروگرام آر اے ایم پی کے تحت 10 صلاحیت سازی کے پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کئے۔یہ پروگرام نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سری نگر میں منعقد کئے گئے جس سے زائد اَز 1000 کاریگر، بُنکر، کوآپریٹیو سوسائٹیز اور سیلف ہیلپ گروپس مستفید ہوئے۔ محکمہ کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ ان ورکشاپوںکو ان کی اعلیٰ ترین مصنوعات کی مناسب برانڈنگ، پیکیجنگ اور جی آئی لیبلنگ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ڈیزائز کیا گیا تھا تاکہ وہ مارکیٹ کے لئے تیار ہوجائیں۔اُنہوں نے کہا،’’ہماری توجہ جی آئی دستکاریوں، او ڈی او پیز اور دیگر مخصوص روایتی دستکاریوں کے فروغ پر مرکوز ہے۔ کاریگروں اوربُنکروں نے ورثے کے دستکاریوں کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کی جن میں سوزنی، کریول اور آری و سٹیپل کڑھائی، اخروٹ کی لکڑی کی نقاشی، پیپر ماشی، پشمینہ اور ٹویڈ وپٹو بُنائی شامل ہیں۔‘‘ترجمان نے مزید کہا کہ این آئی ایف ٹی کے فیکلٹی ممبران اور شعبے کے ماہرین نے انٹرایکٹیو اور عملی سیشنز کی قیادت کی جو پروڈکٹ شناخت ، برانڈ ڈیولپمنٹ ، بصری پیشکش اور حسب ضرورت پیکیجنگ پر مرکوز تھے۔شُرکأکو مصنوعات کے تحفظ ، ٹرانسپورٹیشن کی آسانی اور مؤثر رابطے میں پیکیجنگ کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔پروگراموں میں اِس بات پر زور دیا گیا کہ برانڈنگ اور پیکیجنگ صرف پرومویشنل ٹولز نہیں بلکہ مصنوعات کی تیاری، مارکیٹ میں مقام بنانے اور کاروباری ترقی کے لازمی اجزأ ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس اَقدام کا مقصد کشمیر کی روایتی دستکاری اور ثقافتی شناخت کو جدید معیاری تکنیکوں کے ساتھ ہم آہنگ کر کے وہاں کی مشہور دستکاری مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹ میں ان کی فروخت کے اِمکانات کو بہتر بنانا ہے۔