سی جی ڈبلیو بی کو شواہد پرمبنی منصوبہ بندی کیلئے تکنیکی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت
سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی شالین کابرا نے جموں وکشمیر میں زیرِ زمین پانی کے وسائل کے تحفظ کے لئے سائنسی جائزے اور مربوط اَقدامات کیاہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ’گرائونڈ واٹر ریسورس اسسمنٹ (جی ڈبلیو آر اے۔2026) کے تحت خطے بھر میں زیرِ زمین آبی وسائل کے کا جائزہ لینے کے لئے یونین ٹیریٹری لیول کوآرڈی نیشن کمیٹی ( یوٹی ایل سی سی ) میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے درمیان تال میل کو مزید مستحکم بنانے، ڈیٹا کے تبادلے کے عمل کو بہتر بنانے اور اس اہم قدرتی وسیلے کے قابل اعتماد جائزے ، باخبر منصوبہ بندی اور دیر پا اِنتظام کو یقینی بنانے کے لئے سائنسی مہارت سے استفادہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سائنسی معلومات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سینٹر ل گرائونڈ واٹر بورڈ ( سی جی ڈبلیو بی ) کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی تکنیکی رپورٹیں، سائنسی اِشاعتیں اور متعلقہ دستاویزات یونین ٹیریٹری کے متعلقہ محکموں کے ساتھ اِشتراک کرے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے باخبر منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں مدد ملے گی، زیرِ زمین پانی کے تحفظ کے اَقدامات کو تقویت حاصل ہوگی اور محکمے قابل اعتماد سائنسی شواہد کی بنیاد پر عملی اقدامات وضع کر سکیں گے۔شالین کابرا نے اس عمل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اورایجنسیوںکے درمیان قریبی اشتراک پر بھی زور دیا تاکہ زیرِ زمین آبی وسائل کی طویل مدتی دیرپائی کو یقینی بنایا جاسکے اور پورے جموں و کشمیر میں آبی تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔اُنہوں نے زیرِ زمین پانی کے انتظام کے لئے ایک مربوط،ڈیٹا پر مبنی اور سائنسی نقطٔ نظر اَپنانے کی ضرورت پر زور دیا جس میںوسائل کے تحفظ، اِس کے مؤثر اِستعمال اور دستیاب آبی وسائل کے طویل مدتی تحفظ خصوصی توجہ دی جائے۔اِس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل گرائونڈ واٹر بورڈ ( سی جی ڈبلیو بی ) ڈاکٹر ایم سیواکمار نے میٹنگ کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا۔ اُنہوں نے زیرِ زمین پانی کے وسائل کے مؤثر اِنتظام کے لئے سائنسی جائزے، ڈیٹا مربوط تبادلے اور اِدارہ جاتی اِشتراک کیااہمیت کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پرسیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی ڈاکٹر اویس احمد نے زیرِ زمین پانی کے جائزے کے عمل میں یکسانیت، اعتبار اور درستگی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل گرائونڈ واٹر بورڈ اور یونین ٹیریٹری کے متعلقہ محکموں کے درمیان ڈیٹا کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دورانِ میٹنگ سینئر سائنٹسٹ سی جی ڈبلیو بو پیر رئیس احمد نے جموں و کشمیر میں بورڈ کی جاری سرگرمیوں پر تفصیلی اَقدامات کا احاطہ کیا گیا جس میں زیرِ زمین آبی وسائل کا جائزہ، آبی تہوں کی نقشہ سازی، زیرِ زمین پانی کے اِنتظام سے متعلق مطالعات اور دیگر متعلقہ تکنیکی اَقدامات شامل تھے۔پرزنٹیشن میں اِس بات کو اُجاگر کیا گیا کہ مرکزی زیرِ زمین آبی بورڈ سائنسی معلومات، تکنیکی رہنمائی اور ماہرین کی سفارشات فراہم کرکے یونین ٹیریٹری کی حکومت کو زیرِ زمین پانی کے وسائل کا جائزہ لینے، آبی تہوں کی خصوصیات کا تعین کرنے اور مستقبل کے لئے دیرپا آبی اِنتظام کی حکمت عملی وضع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔دوران میٹنگ زیر زمین پانی کے اِنتظام سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیاجبکہ سی جی ڈبلیو بی کے اَفسران نے زمینی پانی کے تحفظ اور اِس کے دیرپا اِستعمال کے لئے تکنیکی سفارشات اور مناسب اِنتظامی اَقدامات بھی پیش کئے۔میٹنگ میںجی ڈبلیو آر اے۔ 2026کے طریقۂ کار اور تجزیاتی فریم ورک ، بین محکمہ جاتی ڈیٹا کے تبادلے اور نیشنل ایکو فرمیپنگ اینڈ مینجمنٹ پروگرام ( این اے کیو یو آئی ایم)کی عمل آوری پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔کمیٹی نے جموں و کشمیر کی 149 اسسمنٹ یونٹوںمیں زیر زمین پانی کے متحرک وسائل کے مجوزہ جائزے کا بھی جائزہ لیاجس میں زمینی پانی کے ریچارج، اخراج اور متعلقہ آبی تحفظ کے ڈھانچے پر بروقت، درست اور قابل اعتماد ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی کے اراکین نے اِس بات پر زور دیا کہ سی جی ڈبلیو بی کی سائنسی مہارت سے اِستفادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنا چاہیے تاکہ پورے یونین ٹیریٹری زیر زمین پانی کی دستیابی اور اِستعمال کا مستند اور قابلِ اعتماد جائزہ یقینی بنایا جا سکے۔توقع ہے کہ اِس مشق سے زیرِ زمین پانی کے اِنتظام کی ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور اس قیمتی وسائل کے تحفظ و دیرپا اِستعمال کے لئے شواہد پر مبنی اَقدامات کی منصوبہ بندی میں ایک اہم سائنسی بنیاد فراہم ہوگی۔میٹنگ میں سی جی ڈبلیو بی کی طرف سے اننت ناگ، راجوری اور جموں اَربن ایگلو میریشن میں کئے گئے ایکویفرمینجمنٹ سٹیڈیز کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان سٹیڈیز سے علاقے کے لئے مخصوص زمینی اِنتظامی چیلنجوں کی نشاندہی کرنے، تحفظ کے اَقدامات کو مضبوط بنانے اور زیر زمین پانی کے دیرپا اِستعمال کے لئے ہدفی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے قابل قدر سائنسی معلومات پیش کرتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر سی جی ڈبلیو بی نے کمیٹی کے اراکین کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور یقین دِلایا کہ بورڈ جائزے اور انتظام کے پورے عمل کے دوران متعلقہ محکموں کو مسلسل تکنیکی مدد اور سائنسی مدد فراہم کرتا رہے گا تاکہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں اس عمل کو کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔










