وزیراعظم مودی 11 اور 12 دسمبر کو کینیڈا کا دورہ کریں گے
سرینگر / این این بی // بھارت اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے غرض سے وزیراعظم نریندر مودی 11 اور 12 دسمبر 2026 کو کینیڈا کا دورہ کریں گے۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 11 اور 12 دسمبر 2026 کو کینیڈا کا دورہ کریں گے۔ بھارتی ہائی کمیشن، اوٹاوا نے جمعہ کو وزیراعظم مودی کے مجوزہ دور ہ کینیڈا کا اعلان کیا۔ یہ اعلان وزیراعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں دونوں رہنماو ¿ں نے بھارت۔کینیڈا تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے اور اسے مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 11 سے 12 دسمبر 2026 تک کینیڈا کا دورہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ حالیہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماو ¿ں نے دوطرفہ تعلقات میں موجود مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور مختلف ترجیحی شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو خوشگوار اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے بھارت اور کینیڈا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم مودی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ان کی خوشگوار اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماو ¿ں نے بھارت۔کینیڈا تعلقات میں موجود مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی سطح پر روابط دونوں ممالک کی شراکت داری کے اہم شعبے ہیں، جن میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور کینیڈا مل کر ایک زیادہ مستحکم اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماو ¿ں نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر مذاکرات جلد از جلد مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ مجوزہ معاہدے سے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے اور دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔دونوں رہنماو ¿ں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقتصادی تعاون کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھایا جائے تاکہ باہمی شراکت داری کے ذریعے ٹھوس اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔










