جموں کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر

جموں کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر

کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب ، گاڑیوں کو بھی نقصان ، متعدد مقامات ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل

سرینگر/ / این این بی // جموں کے مختلف علاقوں میں اتوار کو شدید بارش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے جبکہ کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد مقامات پر پسیاں گرنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔اسی دوران رائے پور دومانہ علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 27 سالہ خاتون تاحال لاپتہ ے جبکہ شہر با ل بال بچ گئے ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطاق جموں کے مختلف علاقوں میں اتوار کو شدید بارش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے، کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔ نمائندے کے مطابق جموں میں صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والی شدید بارش تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے نتیجے میں شہر کی کئی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شدید بارش سے پنج تیرتھی، نگروٹہ، روپ نگر، ڈوگرا چوک، درگا نگر، شکتی نگر، بن تالاب اور رائے پور دومانہ سمیت شہر کے متعدد علاقے متاثر ہوئے۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ بارش کا پانی تیزی سے گلیوں اور سڑکوں میں داخل ہوا، جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر گھروں اور تجارتی اداروں میں پانی داخل ہونے سے گھریلو سامان اور دیگر املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔حکام کے مطابق، پنج تیرتھی۔سدھرا اور سدھرا۔نگروٹہ سڑکوں کے مختلف حصوں پر پسیاں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔متعلقہ حکام نے ملبہ ہٹانے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کرنے کے لیے اہلکاروں اور مشینری کو تعینات کیا۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ متاثرہ اور حساس سڑکوں پر سفر کے دوران احتیاط برتیں، کیونکہ پہاڑی ڈھلوانوں کے غیر مستحکم ہونے اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ موجود ہے۔شدید بارش کے اس واقعے نے ایک بار پھر جموں کے کئی رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل اور پانی جمع ہونے کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ علاقوں میں نکاسی? آب کے نظام کو بہتر بنانے اور بارش کے دوران عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے مو ¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ادھر جموں ضلع کے رائے پور دومانہ علاقے میں اتوار کی صبح شدید بارش کے نتیجے میں اچانک آئے سیلابی ریلے نے ایک خاتون کو بہا لیا، جبکہ اس کا شوہر معجزاتی طور پر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس دوران ان کی کار بھی تیز پانی کی نذر ہوگئی۔ لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے بعد میاں بیوی اپنے مکان کے باہر نکل آئے۔ شوہر کے بیان کے مطابق، مکان کے پچھلے حصے سے انتہائی تیزی کے ساتھ پانی کا ریلا آیا، جس کے باعث ان کی کار،ہلنے لگی۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شوہر نے کار کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم اس سے پہلے کہ وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسے وہاں سے ہٹا پاتا، تیز رفتار پانی نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ پانی میں ڈوب گئی۔اسی دوران شوہر کو واپس بلانے اور اسے بچانے کی کوشش میں اس کی اہلیہ بھی اس کے پیچھے آگئی، لیکن بدقسمتی سے وہ تیز بہاو ¿ کی زد میں آگئی۔ اس واقعے میں میاں بیوی دونوں سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ تاہم، شوہر کسی طرح کنارے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور اپنی جان بچالی، جبکہ اس کی اہلیہ پانی کے تیز بہاو ¿ کے ساتھ نیچے کی جانب بہہ گئی اور تاحال لاپتہ ہے۔