بنکاک/ایجنسیز// تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی میڈیا کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبہ سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اڑایا۔ یہ ایک نشست والا طیارہ ماڈل ہے جس میں پرواز کے دوران کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تاریخی پرواز سے قبل ملکہ نے کئی ہفتوں تک پرواز کے مصنوعی نظام پر تربیت حاصل کی اور دو نشستوں والے گریپن طیارے میں تقریباً 10 گھنٹے مشق کی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئیں۔ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
عوام کی خدمت کیلئے ہمارا عزم ہمیشہ مضبوط اور غیر متزلزل
نو راتری کا آغاز : وزیر اعظم مودی اور لیفٹنٹ گورنر کی عوام کو مبارک باد
کابینہ میں توسیع اور ردوبدل سے قبل وزراءکے استعفوں سے متعلق خبریں بے بنیاد
جموں کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر
ویری ناگ اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات
ریاسی میں ویشنو دیوی مندر میں نو راتری کا آغاز
جموںوکشمیر میں دو روزہ خصوصی ووٹر اِندراج مہم اِختتام پذیر
سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کے افسران کو توہین عدالت کا نوٹس، میٹرو، انٹرنیٹ اور حراست کے معاملوں پر سخت رخ
’آج کانگریس، انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان ایک بار پھر بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتریں گے‘، راہل گاندھی کا اعلان
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو ٹرین سے حراست میں لیے جانے پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس










