سوپور ٹاؤن کی ٹریفک بھیڑ کو کم کرنے کیلئے 323.41 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر غور وخوض۔ نائب وزیر اعلیٰ

حکومت محکمانہ تخمینوں سے کم لاگت پر کاموں کی الاٹمنٹ میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بناتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت کاموں کی الاٹمنٹ کیلئے ایک واضح ، شفاف اور قواعد پر مبنی طریقہ کار اپناتی ہے بشمول ان کاموں کے جہاں قبول شدہ بولی محکمانہ تخمینہ لاگت سے یکم ہو ۔ ایم ایل اے معراج ملک کی طرف سے محکمانہ تخمینوں سے کم لاگت پر کاموں کی الاٹمنٹ کے بارے میں اٹھائے گئے سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمانہ تخمینے متعلقہ شیڈول آف ریٹس ، موجودہ سائٹ کی حالت ، منظور شدہ تکنیکی تفصیلات اور مقداروں کے مطابق سختی سے تیار کئے جاتے ہیں ۔ جہاں ضرورت ہو وہاں موجودہ مارکیٹ ریٹس کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تخمینے مناسب تکنیکی جانچ پڑتال سے گذارے جاتے ہیں اور مقررہ قواعد و طریقہ کار کے مطابق مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرتے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعد میں کام شفاف اور مسابقتی ای ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے سن سے کم جوابدہ اور اہل بولی دہندہ کو متعلقہ ٹینڈرنگ دفعات کے مطابق مختص کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں کوئی بولی محکمہ کی تخمینہ لاگت سے نمایاں طور پر کم ہو اسے میکانکی طور پر قبول نہیں کیا جاتا اس کے بجائے اس کی معقولیت ، مالی قابل عمل ہونے اور بولی دہندہ کی کام انجام دینے کی صلاحیت کو متعلقہ قواعد ، معیاری بولی دستاویزات ( ایس بی ڈیز ) اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق جانچا جاتا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی خریداری میں شفافیت ، انصاف اور احتساب کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی اخراجات کیلئے معیار اور قدر برقرار رکھنے کے حکومت کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بولی چاہے وہ محکماتی تخمینے سے اوپر ہو ، برابر ہو یا کم ہو مقررہ قواعد ، اہلیت کے معیار ، مالی اور تکنیکی عمل داری اور معاہدہ جاتی حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر سختی سے غور کی جاتی ہے ۔