’جے کے آر اِی آر اے‘ پورٹل میں ’جی آئی ایس پروجیکٹ ٹریکر‘ اور ’غیر رجسٹرڈ پروجیکٹس رِپورٹ‘ کے فیچرز شامل

جموں//جموںوکشمیر رئیل اسٹیٹ ریگر لیٹری اَتھارٹی ( جے کے آر اِی آر اے )نے شفافیت کو فروغ دینے اور گھریلو خریداروں کے مفادات کے تحفظ کی ایک اہم اَقدام میں اپنے آفیشل ویب پورٹل کو دو نئی سٹیزن سینٹرک ایک انٹرایکٹیو جی آئی ایس میپنگ ٹول اور غیر رجسٹرڈ پروجیکٹوںکی رِپورٹنگ کے لئے ایک آن لائن سہولیت خصوصیات کے ساتھ اَپ گریڈ کیا ہے۔ان ڈیجیٹل اقدامات کا مقصدلوگوں کو تصدیق شدہ جائیداد کے ڈیٹاتک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، جبکہ یونین ٹیریٹری میں غیر مجاز ریئل اسٹیٹ تعمیرات کو مؤثر طریقے سے روکنا ہے۔نئے شامل کئے گئے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) میپنگ ٹول کی مدد سے عام شہری ریئل اسٹیٹ منصوبوں کو بصری طور پر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس اِنٹرایکٹیو میپ کے ذریعے شہری منصوبوں کی حقیقی وقت کی صورتحال بہ آسانی معلوم کر سکتے ہیںجس میں ’جے کے آر ای آر اے ‘کے ساتھ فی الحال رجسٹرڈ تمام منصوبوں کی تفصیلات کے علاوہ وہ منصوبے بھی شامل ہیں جن کی درخواستیں زیرِ عمل ہیں۔ نقشے تک رسائی کے لئے صارفین کو صرف جے کے آر ای آر اے کی آفیشل ہوم پیج پر جا کر ’’ نقشے پر دیکھیں‘‘کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔اِس کے ساتھ مل کرغیر مجاز لے آؤٹس اور غیر قانونی رئیل اسٹیٹ تعمیرات کے خاتمے کے لئے جے کے آر اِی آر اے نے ’’رپورٹ غیر رجسٹرڈ پروجیکٹ’’ فیچر متعارف کیاہے۔ یہ ٹول عوام کو اَپنے آس پاس کے کسی بھی غیر رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے خلاف براہ راست شکایات درج کرنے کا اِختیار دیتا ہے۔شہری ’جے کے آر اِی آر اے ‘کے ہوم پیج پر جا کر اور اوپر والے مینو بار میں موجود’’ رِپورٹ اَن رجسٹرڈ پروجیکٹ‘‘ کے آپشن پر کلک کر کے شکایت درج کر سکتے ہیں۔ ریگولیٹری کارروائی شروع کرنے کے لئے شکایت کنندہ کو پروجیکٹ کی تفصیلات پُرکرنے اور بطور ثبوت جائے وقوعہ کی تصاویر اَپ لوڈ کرنی ہوں گی۔اَتھارٹی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی محنت کی کمائی کسی منصوبے میں لگانے سے پہلے ان ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے منصوبے کی اسناد کی تصدیق کریںاور جموں و کشمیر میں ایک شفاف، محفوظ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو یقینی بنانے کے لئے خلاف ورزیوں کی فعال طور پر رِپورٹ کریں۔