film_festival_kashmir

’آئی ایف ایف جے کے2026‘میں نامور فلم سازوں اور سینما پیشہ ور اَفراد پر مشتمل جیوری کو یکجا کیا جائے گا

نامور فلم ساز ودھووِنود چوپڑا اور رمیش سپی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

سری نگر//’جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول(آئی ایف ایف جے کے)2026 ‘میں ہندوستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے فلم سازوں، سنیماٹوگرافروں، ساؤنڈ ڈیزائنروں، کیوریٹروں، پروڈیوسروں اور فلمی تعلیم کے ماہرین پر مشتمل ایک غیر معمولی پینل دیکھنے کو ملے گاجو فیسٹول کے اعلیٰ ترین فنی اور تخلیقی معیار کے سنیما کو پیش کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔فیسٹول میں پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رمیش سپی جو بلاک بسٹر فلم ’’شعلے ‘‘کے لئے مشہورہیںاورکشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، سکرین رائٹر اور ایڈیٹر ودھو وِنود چوپڑا جو ’’ تھری ایڈیٹس ‘‘،’’پی کے ‘‘ ،’’ مشن کشمیر‘‘ جیسی فلموں کے لئے مشہور ہیں ،خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔’آئی ایف ایف جے کے‘ کے پہلے ایڈیشن کے لئے سنتوش سیون، ڈوروتھی وینر، کیکو بینگ اور ہیمانسو شیکھر کھٹوا پر مشتمل ایک نامورجیوری تشکیل دی گئی ہے،ایسے پیشہ ور اَفراد جن کے شاندار کیریئر ہندوستانی اور بین الاقوامی سنیما، دستاویزی فلم سازی، فلم کیوریشن، پروڈکشن، سنیماٹوگرافی، ساؤنڈ ڈیزائن اور فلمی تعلیم پر محیط ہیں۔جیوری کی تشکیل میں مختلف سنیمائی نقطہ ہائے نظر اور وسیع بین الاقوامی تجربے شامل جو فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کے وقار اور اعتبار میں مزید اِضافہ کرے گا۔
سنتوش سیون
مشہور ہندوستانی سنیماٹوگرافر، فلم میکر، پروڈیوسر اور اداکار سنتوش سیون اِنڈین سوسائٹی آف سنیماٹوگرافرز (آئی ایس سی) کے بانی رُکن ہیں۔ وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن اِنسٹی چیوٹ آف اِنڈیا (ایف ٹی آئی آئی ) کے فارغ التحصیل اور ہندوستان کے سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والے ڈائریکٹرز آف فوٹوگرافی میںسے ایک ہیں۔ وہ ایشیا پیسیفک خطے سے تعلق رکھنے والے پہلے سنیماٹوگرافر ہیں جنہیں امریکن سوسائٹی آف سنیماٹوگرافرز (اے ایس سی) میں شامل کیا گیا۔ ان کے نمایاں کاموں میں ’’دی ٹیررسٹ‘‘ شامل ہے جس کے لئے انہیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ عالمی سنیما میں ان کی خدمات کو مزید تسلیم کرتے ہوئے 2024ء میںکینز فلم فیسٹول میں انہیں پیری اینجی نیکس ٹری بیوٹ سے نوازا گیا۔
سنتوش سیون نے بین الاقوامی جیوری کی کئی باوقار صلاحیتوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان میں 2024 کے اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول آف اِنڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اِنڈین پینوراما جیوری کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر زمرے کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات، چنئی فلم فیسٹول کی بین الاقوامی جیوری اور بوسان اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول کی نیو کرنٹس جیوری میں بھی خدمات اَ نجام دی ہیں۔
ڈوروتھی وینر
جیوری میں ایک مضبوط بین الاقوامی اور بین الثقافتی جہت کا اِضافہ کرتے ہوئے ڈوروتھی وینر ایک جرمن فلم ساز، کیوریٹر، مصنفہ اور صحافی ہیں اور بین الاقوامی سنیما اور ثقافتی میںاپنی خدمات کے لئے مشہور ہیں۔
وینر 1990 سے برلن اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول سے وابستہ ہیں،نے ہندوستان اور ذیلی صحرا افریقہ کے لئے پروگرامر اور ڈیلی گیٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ برلینالے ٹیلنٹ کیمپس سے بھی وابستہ رہیں اور 2006 اور 2008 کے ایڈیشنوں کے لئے اس کی ڈائریکٹر رہیں۔
افریقہ موویز اکیڈمی ایوارڈز کی بانی جیوری رکن اور تجربہ کار بین الاقوامی فلم کیوریٹر، وینر نے ہندوستان، افریقہ اور جرمنی کی فیچر فلموں اور فلمسازوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر کام کیا ہے۔ ان کے فلمسازی اور کیوریٹری کام میں “پیس مشن”، “ڈراما کنسلٹ” اور “کنشاسا کلیکشن” شامل ہیں۔ وہ بین الثقافتی تعاون قائم کرنے اور عالمی سنیما میں ابھرتی ہوئی آوازوںکو چمپئن بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر پہچانی جاتی ہیں۔
کیکو بینگ
جاپانی میڈیا انٹرپرینیور، دستاویزی فلم ساز، پروڈیوسر اور بین الاقوامی کیوریٹر کیکو بینگ عالمی میڈیا انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیںجو اَب’ آئی ایف ایف جے کے‘ کے لئے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔
بینگ سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈ کی بانی او چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر اس نے زائد اَز 50 ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جن میں ’’ڑینگ ہی: ایمپرر آف دی سیز‘‘، ’’گوگے: دی لوسٹ کنگڈم آف تبت‘‘اور ’’سیکریٹس آف دی سامورائی‘‘شامل ہیں۔
پورے ایشیا میں بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشنز کے ایک سرکردہ کیکو بینگ نے زائد از 25 ممالک میں حکومتوں، براڈکاسٹروں اور میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ دستاویزی فلم سازی، بین الاقوامی پروگرامنگ اور فلم کیوریشن میں اس کے وسیع تجربے نے اسے بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹولوں کی جیوریوں اور سلیکشن کمیٹیوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا ہے۔
اُنہوں نے ایم آئی ایف ایف 2024 میں جیوری ممبر کے طور پرخدمات انجام دیں اور ایم آئی ایف ایف 2026 کے لئے اِدارہ جاتی نیشنل سلیکشن کمیٹی میں بھی مقرر کی گئیں۔ اِس کے علاوہ وہ ایشین سائڈ آف ڈاک کے پریمیئر فیکٹوئل پروگرامنگ فورم کے لئے پرائمری کوآرڈی نیٹر اور سلیکشن لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سری رام راگھون
سری رام راگھون ایک مشہور ہندوستانی فلمساز اور سکرین رائٹر ہیں جو اَپنے منفرد نیونوئر سٹائل اور اورسنسنی خیز ایکشن تھرلرز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ 22 ؍جون 1963 ء کو پیدا ہونے والے راگھون نے ’’ایک حسینہ تھی‘‘، ’’جانی گدار‘‘، ’’ایجنٹ ونود‘‘، ’’بدلاپور‘‘ اور ’’اندھادھن‘‘ جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ اپنی مضبوط کہانی نویسی، ماحولیاتی بصری اثرات اور پیچیدہ کرداروں کے لئے مشہور، راگھون کو عصر حاضر کے ہندی سنیما کے نمایاں فلم سازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہمانسو سیکھر کھٹوعہ
اس ممتاز پینل کی تکمیل ہیمانسو شیکھر کھٹوا کی شمولیت سے ہوتی ہے جو نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ساز، ہدایت کار، ماہرِ تعلیم اور صحافی ہیں۔ اُنہوں نے ہندوستانی سنیما اور فلمی تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
ایف ٹی آئی آئی پونے کے سابق طالب علم کھٹوا نے شونیا سواروپا او رایشانو سمیت مشہو ر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ متعدد ایوارڈ یافتہ علاقائی فلمی پروڈکشنز بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ اُنہوں نے فیکلٹی ممبر اور سرپرست کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور تدریس و عملی تربیت کے ذریعے فلم سازوں کی پے در پے نسلوں کو متاثر کیا۔
کھٹوا نے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن اِنسٹی چیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اس سے قبل آئی ایف ایف آئی 2024 میں اِنڈین پینورما فیچر فلمز جیوری اور کاؤٹک اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول 2021 سمیت ممتاز فلم جیوریوں سے وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے فیچرز ایوارڈ جیوری میں خدمات انجام دیں۔
نامور فلم سازوں اور سنیما ماہرین پر مشتمل یہ ممتاز جیوری پہلے آئی ایف ایف جے کے کے عالمی جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ جیوری کے ارکان کا تنوع اور ان کا بلند مقام جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے ویژن کو اُجاگر کرتا ہے جس کا مقصد بہترین سنیما، ثقافتی مکالمے اور بین الاقوامی تبادلے کے لئے ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
سنیماٹوگرافی اور ساؤنڈ ڈیزائن سے لے کر دستاویزی فلم سازی، فلم کیوریشن، پروڈکشن، ڈائریکشن اور تعلیم تک مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والی یہ جیوری معاصر سنیما کے متعدد پہلوؤں کی نمائندگی کرتی ہے۔ معروف فلم فیسٹولز اور بین الاقوامی اِداروں میں ان کا اِجتماعی تجربے سے توقع کی جاتی ہے کہ آئی ایف ایف جے کے میں فلموں کی تشخیص کے لئے اہم، آزاد اور عالمی سطح پر باخبر نقطہ نظر سامنے آئے گا۔ ایسی ممتاز سنیما شخصیات کی موجودگی سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ جموں و کشمیر کو ہندوستان اور دنیا بھر کے فلم سازوں، فنکاروں، کہانی کاروں اور سنیما کے شائقین کے لئے ایک پُرجوش اور متحرک منزل کے طور پر ابھرنے میں مزید تقویت ملے گی۔
جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف جے کے) ایک تاریخی ثقافتی اقدام کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سنیما کی عالمگیر زبان کی تقریب منانے کے ساتھ ساتھ معروف اور اُبھرتے ہوئے فلم سازوں کو وسیع تر ناظرین کے سامنے اپنی کہانیاں پیش کرنے، ایک دوسرے سے جُڑنے اور اِشتراک کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ایک تجربہ کار جیوری، متنوع سنیما پروگرام اور وسیع تر فلمی کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ ’آئی ایف ایف جے کے 2026‘ جموں و کشمیر کے سنیما ئی سفر میں ایک اہم نئے باب کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔