سری نگر// یو این ایس / جموں و کشمیر حکومت نے جموں میونسپل کارپوریشن کے چار افسران اور ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ نے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے۔یہ ترقیاں جموں میونسپل کارپوریشن کی مرکزی زیر انتظام علاقے کی سطح کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر منظور کی گئی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس 31 جولائی 2026 کو منعقد ہوا تھا۔محکومت کے حکم نامہ نمبر 187-JK(HUD) آف 2026، مورخہ 3 ستمبر 2026 کے مطابق انکش کپور کو چیف انفارمیٹکس آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہیں پے لیول 10A، یعنی 56,600 روپے سے 1,79,800 روپے کے پے اسکیل میں ترقی دی گئی، جس کا اطلاق 31 جولائی 2026 سے ہوگا۔رامن کمار گپتا کو بلڈنگ آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ عہدہ پے لیول 8 کے تحت ہے، جس میں تنخواہ 47,600 روپے سے 1,51,100 روپے تک ہے۔ ان کی ترقی کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگا۔پروین گپتا کو بھی پے لیول 8 کے تحت ریونیو آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جس کا اطلاق 31 جولائی 2026 سے ہوگا۔اسی طرح شبّاب رضا رضوی کو اسسٹنٹ انجینئر (سول) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ عہدہ پے لیول 8A کے تحت ہے، جس میں تنخواہ 50,700 روپے سے 1,60,600 روپے تک ہے۔ ان کی ترقی بھی 31 جولائی 2026 سے مؤثر ہوگی۔محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ نے یہ حکم 3 ستمبر کو جاری کیا۔ اس سے قبل جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے 29 جولائی، 4 اگست اور 25 اگست 2026 کو متعلقہ مراسلات محکمہ کو موصول ہوئے تھے۔حکومت نے مقررہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ان چاروں افسران اور ملازمین کی ترقی کو منظوری دی ہے۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










