سری نگر//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد افراد اور وفود سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں حکمرانی، مالیاتی نگرانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے سنیل راج سوماراجن سے ملاقات کی جنہوں نے حال ہی میں پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل (آڈِٹ) جموں و کشمیر کا عہدہ سنبھالا ہے۔دوران ملاقات ادارہ جاتی آڈِٹ طریقوں، مالیاتی نگرانی اور حکمرانی میں شفافیت و جوابدہی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیراعلیٰ نیچ چیئرپرسن پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ ( پی این جی آر بی) ڈاکٹر انیل کمار جین کی قیادت میں ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔ وفد میںسیکرٹری پی این جی آر بی اے کے مشرا، ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) لیفٹیننٹ کرنل ابھیشیک کمار اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے سینئر نمائندگان شامل تھے۔ملاقات میں جموں و کشمیر میں تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا بالخصوص سٹی گیس ڈِسٹری بیوشن (سی جی ڈِی) نیٹ ورکس کی توسیع، پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کے فروغ کے علاوہ نیچرل گیس کے شعبے کی ترقی کے لئے سازگار ماحولیاتی نظام بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔










