ممبئی/ ایجنسیز // مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے سوال کیا کہ اداکار ویویک اوبرائے اور آر مادھون حقیق معنوں میں سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک کیا ہے تو وہ خود دوبئی میں کیوں مقیم ہیں۔ مہاراشٹرا نونرمان ودیارتھی سینا کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں مرکز پر تنقید کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نیک ہا کہ ملک میں ہزاروں صنعتکاروں نے اپنا ساز و سامان باندھ کر ملک کو چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویویک اوبرائے نے مودی پر فلم بنائی ۔ خود مودی کا کردار ادا کیا اور پھر وہ رہنے کیلئے دوبئی چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آر مادھون بھی وزیر اعظم مودی کی ستائش کرتے ہیں لیکن وہ کہاں مقام ہیں ؟ ۔ وہ بھی دوبئی میں ہیں۔ اگر وہ واقعی ہندوستان سے اس قدر محبت کرتے ہیں اور وزیراعظم مودی کو پسند کرتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ مودی ہندوستان کو ترقی دے رہے ہیں تو پھر وہ لوگ بیرونی سرزمین پر کیوں ہیں ۔ وہ لوگ اپنے افراد خاندان کے ساتھ دوبئی میں کیوں مقیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ہندوستان آتے ہیں۔ حکومت کی اسپانسر کردہ دھرندر جیسی فلم میں کام کرتے ہیں اور پھر واپس دوبئی چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنتر منتر احتجاج کے دوران وزیر اعظم مودی کے خلاف استعمال کی گئی زبان کو نامناسب قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ نوجوانوں کو معاف کیا جانا چاہئے تاہم کسی کو بھی اس قدر نچلی سطح تک نہیں گرنا چاہئے ۔ تاہم ٹھاکرے نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو بھی ایسا ہی درس دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ملک کے عظیم قائدین جیسے گاندھی جی ‘ پنڈت جواہر لال نہرو ‘ اندرا گاندھی اور بال ٹھاکرے تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔










