لندن/یو این آئی//تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے نئے لارڈز کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے ۔ شاہ چارلس نے نئی نامزد شخصیات کو لارڈ شپ دینے کی منظوری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ہاؤس آف لارڈ کے اس وقت 774 ارکان ہیں اور یہ دینا کے سب سے بڑے قانون ساز ایوانوں میں شمار ہوتا ہے ۔










