ممبئی میں بارش کا قہر، مختلف واقعات میں 4 افراد کی موت

ممبئی میں بارش کا قہر، مختلف واقعات میں 4 افراد کی موت

ممبئی / ایجنسیز// ممبئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج مسلسل ہوئی موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں سو سے زائد درختوں اور شاخوں کے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں چار افراد کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ 13 شارٹ سرکٹ، دیوار گرنے اور پانی جمع ہونے کے متعدد واقعات نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، پالگھر اور رائے گڑھ کیلئے اگلے کچھ گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے انتہائی شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔