اے پی کیڈر کے آئی پی ایس مہیش ڈکشٹ نے انٹلیجنس سربراہ

نئی دہلی/ایجنسیز// سینئر آئی پی ایس آفیسر مہیش ڈکشٹ انٹلیجنس بیورو کے نئے سربراہ ہوں گے ۔ تقررات سے متعلق کابینی سب کمیٹی نے ان کے تقرر کو منظوری دیدی ہے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔مہیش ڈکشٹ آندھراپردیش کیڈر 1993 ء کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور فی الحال وہ انٹلیجنس بیورو میں اسپیشل ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔