کولکاتا/آئی اے این ایس// گزشتہ سال13دسمبر کو سالٹ لیک کے یووا بھارتی کریرانگن میں ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی گوٹ انڈیا ٹور تقریب کے دوران پیش آئے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑکے معاملے میں سابق وزیرِکھیل اروپ بسواس کے خلاف بیدھان نگر ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر تقریب کے مرکزی منتظم ستادرو دتہ کی 17 مئی کو دی گئی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ شکایت میں اروپ بسواس پر ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ، بھتہ خوری، دھمکی دینے، دھوکہ دہی اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیرکو جلد ہی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ ستادرو دتہ نے سوشل میڈیا پر بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا:ستیہ میو جیتے۔ سابق وزیرِکھیل اروپ بسواس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔ شکایت گزار نے الزام لگایا ہے کہ میسی کے پروگرام کے تقریباً 22 ہزار ٹکٹ غیر قانونی طور پر بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے گئے۔ پولیس نے اس الزام کی بنیاد پر تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔دتہ نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اروپ بسواس نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ بغیر اجازت میدان میں داخل ہو کر لیونل میسی کی سکیورٹی میں مداخلت کی، حفاظتی حصار توڑا اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے میسی تک رسائی حاصل کی۔ ان کے مطابق تقریب کی سکیورٹی میں جان بوجھ کر غفلت برتی گئی تھی۔
جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز
وزیر اعلیٰ نے سسٹین ایبل ماؤنٹین ڈیولپمنٹ کیلئے عملی اور قابلِ عمل روڈ میپ پر زور دیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا سابق وزیر ایس ہر بنس سنگھ کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت
ممتا یادَو نے ڈائریکٹر اِنفارمیشن کا عہدہ سنبھالا
سکینہ اِیتو نے جے کے ڈبلیو ڈِی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 31 ویں میٹنگ کی صدارت کی
کاموں کی بروقت تکمیل لازمی ہے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ سپیکر
رام نواس شرما نے جموں میں ’ ہولیسٹک پروگریس کارڈز ‘ اور قابلیت پر مبنی تشخیص ‘ پر ایس سی اِی آر ٹی کے اورنٹیشن پروگرام کا اِفتتاح کیا
جموں و کشمیر پہاڑی ترقیاتی پالیسی اپنانے والا پہلا ہمالیائی خطہ بننے کا خواہاں
سب آرڈی نیٹ لیجسلیشن کمیٹی نے محکمہ صحت و طبی تعلیم کیلئے بھرتی کے قواعد کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا
پاکستانی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام










