جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ جموں میں جموں و کشمیر میں غیر ممکن کھڈس سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لئے قائم سب کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔کمیٹی نے تمام سیلاب زدہ علاقوں کے تحفظ پر زور دیا ،تاہم کمیٹی نے تمام اَضلاع میں اِلتوأ میں پڑے عوامی معاملات کا مؤثر طریقے پر حل کرنے کے لئے غیر ممکن کھڈس کے پیچیدہ علاقوں کی نشاندہی کریں۔میٹنگ میں وزیربرائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا اور وزیربرائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اورالیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے سب کمیٹی کے ارکان کے طور پر شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرانے غیر ممکن کھڈس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ غیر ممکن کھڈس کے پیچیدہ علاقوں کی فوری بنیادوں پر نشاندہی کی جائے۔ اُنہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو وقت مقررہ کے اندر تفصیلی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔اُنہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ عملی اور عوام دوست فیصلے کئے جائیں تاکہ حقیقی شکایات کا مؤثر اَزالہ ممکن ہو سکے۔
نائب وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زون وائز میپنگ بالخصوص حساس علاقوں میںجلد از جلد مکمل کی جائے۔میٹنگ میں غیر ممکن کھڈس، دریاؤں اورکوہلوں کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا تاکہ جہاں ضرورت ہو عوام کو راحت فراہم کی جا سکے۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں میں بیداری پیدا کرنے اور غیر ممکن کھڈس، نالوں اور ملحقہ بنجر اَراضی کی سائنسی بنیادوں پر میپنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کمیٹی کے اَراکین نے اہم تجاویز پیش کیں اور عوامی مسائل کو اُجاگر کیا جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔وزیر آبپاشی و فلڈ کنٹرول جاوید احمد رانا نے اَپنی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط کوششیں عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہیں۔ وزیر زرعی پیداوار جاوید احمد ڈار نے بھی لوگوں کے حقیقی مسائل کے حل پر زور دیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ریونیو راجیو رنجن،چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ،سپیشل سیکرٹری ریونیو اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی ۔










