لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کر کے اودھمپور سڑک حادثے میں زخمی ہوئے شہریوں کی صحت کے بارے میں خیرو عافیت دریافت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کر کے اودھمپور سڑک حادثے میں زخمی ہوئے شہریوں کی صحت کے بارے میں خیرو عافیت دریافت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور 20 ؍اپریل کو رام نگر اودھمپور میں پیش آ ئے افسوسناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو ئے شہریوں کی عیادت کی۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی صحت کی حالت اور فراہم کئے جا رہے خصوصی علاج کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی جانکاری دِی۔ہسپتال اِنتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ ہنس راج اور لکھویندر سنگھ سینئر طبی ماہرین کی مسلسل نگرانی میں ہیں اور انہیں اعلیٰ ترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بہترین ممکنہ طبی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے۔