تعلیمی سیشن 2026-27 کیلئے ڈی ایس ای جے کا یونیفارم اکیڈمک کلینڈر بھی لانچ کیا
سرینگر//وزیر برائے تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں ( ڈی ایس ای جے ) میں محکمہ کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی منصوبہ بندی اور طلبہ کی بہبود سے متعلق کلیدی اقدامات کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، ڈی ایس ای جے کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے ڈی ایس ای جے کے تمام جاری اقدامات کا جامع جائیزہ لیا اور مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے رجسٹرڈ اور معروف کوچنگ سینٹرز میں مفت کوچنگ حاصل کرنے کیلئے بی پی ایل کے طلبہ کو حتمی شکل دینے کا بھی جائیزہ لیا ۔ سکینہ ایتو نے 445 بی پی ایل طلباء کی رجسٹرڈ کوچنگ مراکز میں تعلیمی سیشن 2026-27 کیلئے مفت کوچنگ کی سہولیات حاصل کرنے کی سفارش کی توثیق کی جس میں عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت کے جامع اور مساوی تعلیم کے عزم کو اجاگر کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر نے تعلیمی سیشن 2026-27 کیلئے یکساں اکیڈمک کلینڈر کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو ہموار کرنا ، ادارہ جاتی مستقل مزاجی کو یقینی بنانا اور تعلیم کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔










