نائب وزیراعلیٰ نے دومیل۔کٹرہ۔ رِیاسی ۔ بمبلافورلین سڑک پروجیکٹ کے ذریعےبہتر رابطہ کاری پر زور دیا

نائب وزیراعلیٰ نے دومیل۔کٹرہ۔ رِیاسی ۔ بمبلافورلین سڑک پروجیکٹ کے ذریعےبہتر رابطہ کاری پر زور دیا

پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے مجوزہ دومیل۔کٹرہ۔ریاسی۔بمبلا سڑک پروجیکٹ کے ذریعے کٹرہ، ریاسی اور پونی علاقوں میں رابطے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈِی پی آر) کی تیاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔نائب وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو ایک اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ فورلین سڑک سے نمایاں بہتری آئے گی، سفر کے وقت میں کمی آئے گی اورخطے میں مجموعی آواجاہی میں اضافہ ہوگا۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی پرشوتم کمار، ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔سریندر کمار چودھری نے حکام کو ہدایت دی کہ بڑی آبادی والی بستیوں بالخصوص ریاسی، پونی اور کٹرہ کو ملانے والے راستوں کو ڈی پی آر میں جامع طور پر شامل کیا جائے۔اُنہوں نے کہا،’’ہمارا مقصد بہتر سڑک کنکٹویٹی کو یقینی بنانا اور لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچانا ہے۔‘‘دورانِ میٹنگ کنسلٹنٹ نے انہیں منصوبے کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں الائنمنٹ فزیبلٹی ،زمین کے حصول کی ضروریات ، ٹنلوں کی تعمیر ، متوقع کی تعمیر، متوقع سفری وقت میں بچت اور ممکنہ لاگت کے اثرات شامل تھے۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کنسلٹنسی خدمات کے حصول کے عمل کو تیز کیا جائے اور ڈی پی آر کی تیاری کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ بروقت منظوری ممکن بنائی جا سکے۔نائب وزیراعلیٰ نے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا،’’ہم جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں بغیر کسی رُکاوٹ کے اور بہتر سڑک ر ابطے کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں جس میں جامع اور متوازن ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘